عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
بھرتی کی قومی ایجنسی
Posted On:
24 MAR 2022 1:23PM by PIB Delhi
سال 21-2020 کے لئے بجٹ میں ایک اعلان کیا گیا تھا کہ بھرتی کی قومی ایجنسی (این آر اے) قائم کی جائے گی جو کہ ایک آزاد ، پیشہ وارانہ اور ماہرین کی تنظیم ہوگی، جو نان گزیٹڈ پوسٹوں کے لئے ، کمپیوٹر پر مبنی آن لائن کامن ایلیجبلٹی ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا انعقاد کیا کرے گی۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ سی ای ٹی مرکزی حکومت میں آسامیوں کے مختلف زمروں کے لئے امیدواروں کا اسکریننگ / شارٹ لسٹ کرے گی، جس کے لئے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی)، ریلوے بھرتی بورڈز (آر آر بی) اور بینکوں کے عملے کے انتخاب کے ادارے (آئی بی پی ایس) کے ذریعہ بھرتی کی جاتی ہے۔ سی ای ٹی کے اسکور کی سطح پر کی گئی اسکریننگ پر مبنی بھرتی کے لئے حتمی انتخاب، علیحدہ خصوصی ٹیسٹوں / امتحانات کے ذریعہ کیا جائے گا، جو کہ متعلقہ بھرتی ایجنسیوں کے ذریعہ منعقد کئے جائیں گے۔
این آر اے کے ذریعہ ماہرین کی ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، جو سی ای ٹی کے لئے کامن نصاب اور اسکیم کی سفارش کرے گی۔
این آر اے میں تعینات افسران / عہدیداران نے چیئر مین ، امتحانات کے سکریٹری - کم کنٹرولر، ڈائریکٹر اور ڈپٹی سکریٹری وغیرہ شامل ہیں۔
یہ معلومات پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت نیز وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
(ش ح-اع - ق ر)
U-3131
(Release ID: 1809106)
Visitor Counter : 551