بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے،  بیزی بیز لاجسٹکس سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ میں، بی ایکس  جی  زینن  ہولڈ کو لمیٹڈ  کے ذریعہ شیئر ہولڈنگ کی حصولی کے لئے منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 23 MAR 2022 5:57PM by PIB Delhi

ہندوستان کے  کمپٹیشن کمیشن  (سی سی آئی) نے بی ایکس  جی  زینن  ہولڈ کو لمیٹڈ  کے ذریعہ بیزی بیز لاجسٹکس سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ میں شیئر ہولڈنگ حاصل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

یہ مجوزہ   کمبینیشن، بی ایکس  جی  زینن  ہولڈ کو لمیٹڈ (حاصل کرنے والا) کے ذریعہ بیزی بیز لاجسٹکس سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ)  میں بعض ایکوٹی شیئر ہولڈنگ  کو حاصل کرنے کی تکمیل کرتی ہے، جو کہ  مکمل طور پر  تحلیلی بنیاد پر ہے۔

حصول کنندہ  ایک نئی  ان کارپوریٹڈ کمپنی  ہے اور اس وقت ، ہندوستان اور  عالمی پیمانے پر  اس کی  کسی طرح کی  کاروباری سرگرمیاں نہیں ہیں۔ حصول کنندہ  کو  صلاح دیئے گئے فنڈس کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے    اور / یا   بلیک اسٹون آئی این سی کی  ذیلی کمپنیوں کے ذریعہ اس کا   انتظام کیا جاتا ہے۔

بلیک اسٹون آئی این سی،  ایک  عالمی  متبادل اثاثہ منتظم ہے۔ اس کا صدر دفتر  امریکہ میں ہے  اور    یورپ اور ایشیاء  سمیت بڑی تعداد میں مختلف جگہوں پر  اس کے دفاتر ہیں۔

 مذکورہ ٹارگیٹ ہندوستان میں  لاجسٹک اور  فراہمی کے  حل کی  خدمات  فراہم کرنے کے  کاروبار میں  مصروف ہے۔ یہ  ‘ایکس پریز بیز’ نامی  برانڈ کے ساتھ  ہندوستان میں اپنی سرگرمیاں  جار ی رکھتا ہے اور  لاجسٹکس کے شعبے کے  تحت آنے والی  بڑی تعداد میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان میں  شامل ہیں: (اے) ایکسپریس پارسل شپنگ سروس  ، (بی) بی 2 بی پارٹ  ٹرک لوڈ اور  فل ٹرک لوڈ  مال برداری کی خدمات، (سی) سرحد پار  کی لاجسٹکس، (ڈی) 3  پی ایل /  کنٹریکٹ  لاجسٹکس، (ای) آن لائن  لاجسٹکس ایگریشن خدمات  ، (ایف) بی 2 بی  مارکیٹ پلیس  ، فروخت کنندگان کو ،جو  بی 2  بی  صارفین کو  آن لائن  مصنوعات  فروخت کرنے کے قابل بناتا ہے، اور  (جی) لاجسٹکس، شپنگ، اور دیگر  متعلقہ خدمات کی فراہمی۔

سی سی آئی کا  تفصیلی آرڈر جاری کیا جائے گا۔

*****

\

(ش ح-اع - ق ر)

\U-3116


(रिलीज़ आईडी: 1809068) आगंतुक पटल : 171
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी