مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ وشہری امورکی وزارت کے سکریٹری نے ،پردھان منتری آواس یوجنا (شہری )کے تحت سی ایس ایم سی  کی 59ویں میٹنگ کی صدارت کی


8 ریاستوں میں تعمیر کے لیے 2 لاکھ سے زیادہ مکانات کے پروجیکٹ کی تجاویز کو منظوری دی گئی

Posted On: 23 MAR 2022 8:18PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم اوایچ یواے ) نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 8 ریاستوں یعنی آسام، بہار، جھارکھنڈ، کیرالہ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور تمل ناڈو میں 2.02 لاکھ کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ یہ مکانات پردھان منتری آواس یوجنا (شہری )مشن کے بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن (بی ایس سی ) اورافارڈیبل ہاؤسنگ ان پارٹنرشپ  (اے ایچ پی ) کے تحت تعمیر کیے جانے کی تجویز ہے۔ یہ فیصلہ پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی (سی ایس  ایم سی ) کی 59ویں میٹنگ کے دوران لیا گیا۔  میٹنگ جو آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقدکی گئی ، کی صدارت ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے کی۔

 

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated with low confidence

 

*****

 

ش ح ۔ اک ۔ ع آ

U-3118




(Release ID: 1809046) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi