بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مرکزی وزیر نارائن رانے نے بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی قومی بورڈ( ایم ایس ایم ای)(این بی ایم ایس ایم ای) کی 17ویں میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
23 MAR 2022 7:10PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کے صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج ایم ایس ایم ای کے قومی بورڈ (این بی ایم ایس ایم ای)کی 17ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم ای کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاب سنگھ ورما بھی موجود تھے۔ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے سینئر افسران مختلف صنعتی انجمنوں کے عہدیداران اور دیگر وفود بھی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں تبادلۂ خیال کے دوران 26 فروری 2018 کو ہوئی ایم ایس ایم ای کے قومی بورڈ کی 16ویں میٹنگ کےایجنڈے میں شامل تفصیلات کی تصدیق کی گئی۔ایکشن ٹیک اینڈ رپورٹ میں اس بات کا احساس کیا گیاکہ ایم ایس ایم ای کی وزارت سے متعلق 16ویں میٹنگ کی تمام سفارشات نافذ کردی گئی ہیں۔
میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے جناب نارائن رانے نے ممبران کویقین دلایا کہ میٹنگ کے دوران ممبروں کی جانب سےکی گئی تمام گراں قدر تجاویز پر مناسب طور سے غور کیا جائےگا۔ میٹنگ صدر کے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
**********
ش ح۔ ح ا۔ ج ا
U. NO : 3110
(Release ID: 1809021)
Visitor Counter : 126