بھارتی چناؤ کمیشن

ہندوستان کا انتخابی کمیشن کے ذریعہ، ایف ای ایم بی او ایس اے  کے رُکن  ای ایم بیز کے حکام کے لئے، رائے دہندگان کے اندراج سے متعلق ایک ہفتے کے ‘‘صلاحیت سازی کا پروگرام’’ کا انعقاد

Posted On: 23 MAR 2022 8:50PM by PIB Delhi

ہندوستان کے انتخابی کمیشن  کی   تربیت اور  صلاحیت سازی  کی شاخ، جمہوریت  او ر انتخابی انتظامیہ کے ہندوستان بین الاقوامی ادارہ، جنوبی ایشیاء  کے  انتخابی انتظامیہ  کے  اداروں کی فورم   (ایف ای ایم بی او ایس اے ) کے رکن  انتخابی  انتظامیہ کے اداروں  (ای ایم بیز)  کے لئے  رائے دہندگان کی  اندراج سے متعلق ایک ہفتے کا صلاحیت سازی کا پروگرام  منعقد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام 21  سے  25  مارچ 2022  کے دوران ہوگا  اور  اسے نئی دہلی میں  دوارکا کے  آئی آئی ڈی ای ایم  کیمپس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد ، ایف ای ایم بی او ایس اے  کی  11  ویں میٹنگ  کے ‘تھمپو قرار داد’ کے تحت  انتخابی عہدیداران  کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پروگرام میں  بنگلہ  دیش کے انتخابی کمیشن اور سری لنکا کے انتخابی کمیشن کے  عہدیداران  شرکت کر رہے ہیں۔ رائے دہندگان کی تعلیم سے متعلق  ایک  ، ایک  ہفتے  کا صلاحیت  سازی کا پروگرام بھی  فروری 2022  میں منعقد کیا گیا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UHCE.jpg

تصویر میں- آئی آئی آئی بی ای ایم   کے حکام کے ساتھ ساتھ  بنگلہ دیش  اور سری لنکا  کے  شرکاء  کے ساتھ ،  (آئی آئی آئی ڈی ای ایم)  کے ڈائریکٹر جنرل جناب دھرمیندر شرما

‘رائے دہندگان کے اندراج’ سے متعلق  صلاحیت سازی کا پروگرام ، بین الاقوامی  شرکت کرنے والوں کے لئے آئی آئی آئی   ڈی ای ایم کے  فلیگ  شپ  پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ پروگرام  مختلف  موضوعات سے متعلق  حکام کی  آموزشی ضروریات  کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جس میں  رائے دہندگان کا اندراج اور  بین الاقوامی معیارات ، رائے دہندگان کی اندراج کے لئے ووٹر کی تعلیم  -  شراکت داروں کے ساتھ  ہدف شدہ  مہمات  اور مصروفیات،  رائے دہندگان کے اندراج کے لئے تعلیمی اہلیت  اور  پابندیاں  اور  وی آر  اعداد وشمار  کو  یکجا کرنا شامل ہے۔

پروگرام کے دوران ، شرکاء  رائے دہندگان کے اندراج سے متعلق  اپنے ملک میں جاری  عوامل کو  شراکت کریں گے۔ شرکاء  کے لئے  یک  روزہ مطالعاتی  دورے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کا مقصد  انہیں   فیلڈ  کے عوامل اور  تجربات سے روشناس کرانا ہے۔

*****

(ش ح-اع - ق ر)

U-3107



(Release ID: 1809011) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi