سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ایس سی طلبا کے لئے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے سے متعلق اسکیمیں

Posted On: 23 MAR 2022 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 مارچ 2022/

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ مرکزی شعبے کی اسکیم یعنی نیشنل اوورسیز اسکالرشپ  کو نافذ کرتا ہے،  تاکہ  درج فہرست ذاتوں ، غیر منظور شدہ   خانہ بدوشوں  اور نیم خانہ بدوش قبائل ، بے زمین زرعی مزدوروں اور روایتی کاریگروں کے زمرے سے   تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے  طلبا کو  اعلی تعلیم ، ماسٹر ڈگری یا پی ایچ ڈی کورسیز  حاصل کرنے کے لئے   سہولت فراہم کی جاسکے۔ ماسٹر ڈگری یا پی ایچ ڈی کورسیز  بیرون ملک تعلیم حاصل کرکے  اپنےمعاش اور سماجی حیثیت کو بہتر بناسکتےہیں۔ 

درج فہرست ذات (ایس سی) زمرے سے تعلق رکھنے والے  طلبا کی تفصیلات جو این او ایس اسکیم کے تحت  گزشتہ پانچ برسوں کے دوران   تعلیم کے لئے بیرون ملک گئے   اور مذکورہ مدت کے دوران  مختص کئے گئے  فنڈز درج ذیل ہیں۔

 

نمبر شمار

انتخاب کا سال

طلبا کی تعداد

مختص شدہ فنڈ (روپے کروڑ میں)

بی-ای

آر -ای

1

2016-17

46

15.00

15.00

2

2017-18

63

15.00

15.00

3

2018-19

43

15.00

15.00

4

2019-20

42

20.00

20.00

5

2020-21

64

20.00

30.00

 

یہ معلومات وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب اے نارائن سوامی نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3082

 

 



(Release ID: 1808973) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Gujarati