امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
سال 2033 کی ڈیمانڈ اور سپلائی سے متعلق پیشن گوئی کے نیتی آیوگ ورکنگ گروپ کے مطابق، دالوں کی مانگ میں سال 22-2021 کے 26.72 ملین ٹن سے 30-2029 میں 32.64 ملین ٹن کا اضافہ ہونے والا ہے
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ (ڈی اے اور ایف ڈبلیو) کے مطابق 22-2021 میں دالوں کی تخمینی پیداوار 26.96 ملین ٹن ہے
Posted On:
23 MAR 2022 3:36PM by PIB Delhi
امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت، جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ فصل، مویشی اور زرعی ان پٹ (فروری 2018) کے لیے 2033 کی ڈیمانڈ اور سپلائی سے متعلق پیشن گوئی پر نیتی آیوگ کے ذریعے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کی رپورٹ کے مطابق، دالوں کی مانگ میں سال 22-2021 کے 26.77 ملین ٹن سے 30-2029 میں 32.64 ملین ٹن اضافہ ہونے کی امید ہے۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ (ڈی اے اور ایف ڈبلیو) کے مطابق 22-2021 میں دالوں کی تخمینی پیداوار 26.96 ملین ٹن ہے۔
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ مرکزی امداد یافتہ اسکیم، قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم) کو نافذ کرتا ہے، جس کا مقصد علاقے کی توسیع اور ملک کے نشان زد ضلعوں میں پیداوار بڑھا کر چاول، گندم، دال، موٹے اناج اور غذائیت سے بھرپور اناجوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا؛ زمین کی زرخیزی، کھیتوں کی سطح پر پیداوار کو بہتر کرنا ہے، اس کے علاوہ پیشکش اور تربیت، معیاری بیج، آبی بچت کے آلات، کاشت کاری کے ساز و سامان اور مشینری وغیرہ جیسے ضروری ان پٹ پر انسینٹو کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی ہے۔ این ایف ایس ایم-دالوں کے تحت، کسانوں کو کلسٹر کی نمائش، بیجوں کی تقسیم اور اعلیٰ پیداوار والی قسموں (ایچ وائی وی) کے سرٹیفائیڈ بیجوں کی پیداوار، کاشت کاری سے متعلق مشینری/اوزار، مؤثر طریقے سے پانی کی بچت کے آلات، پودوں کے تحفظ کے کیمیکلس، غذائیت کا انتظام اور کسانوں کی ٹریننگ کے لیے کسانوں کو انسینٹو دیے جاتے ہیں۔ بڑی دالوں کی سال در سال پیداوار سال 17-2016 سے 22-2021 تک ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے، حکومت رعایتی قیمتوں پر کسانوں کو کاشت کاری کی ان پٹ جیسے بیج، کھاد، زرعی مشینری اور ساز و سامان، سینچائی کی سہولت، ادارہ جاتی رقم کی فراہمی وغیرہ کی سپلائی کے لیے کئی اسکیمیں چلا رہی ہے۔ مزید برآں، حکومت نے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں، جس میں زرعی انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف)، طویل مدتی سینچائی کا فنڈ (ایل ٹی آئی ایف)، پانی کے استعمال کو مؤثر بنانے کے لیے مائیکرو اریگیشن فنڈ کی تشکیل ، کاروباری نامیاتی کاشت کاری کا فروغ وغیرہ شامل ہیں۔
بڑی دالوں کی 17-2016 سے 22-2021 تک دال کے حساب سے پیداوار
(کلوگرام/ہیکٹیئر)
فصل
|
موسم
|
2016-17
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
اوسط (2016-17 تا 2020-21)
|
2021-22^
|
|
|
تُر (ارہر)
|
خریف
|
913
|
967
|
729
|
859
|
914
|
876
|
825
|
|
چنا
|
ربیع
|
974
|
1078
|
1041
|
1142
|
1192
|
1085
|
1221
|
|
اڑڈ
|
خریف
|
626
|
632
|
500
|
359
|
469
|
517
|
513
|
|
ربیع
|
656
|
798
|
796
|
904
|
778
|
786
|
866
|
|
میزان
|
632
|
662
|
546
|
459
|
538
|
567
|
586
|
|
مونگ
|
خریف
|
488
|
440
|
466
|
519
|
522
|
487
|
523
|
|
ربیع
|
546
|
600
|
727
|
645
|
833
|
670
|
808
|
|
میزان
|
500
|
477
|
516
|
548
|
601
|
528
|
596
|
|
دال
|
ربیع
|
838
|
1047
|
901
|
847
|
1017
|
930
|
973
|
|
خریف کی دیگر فصلیں
|
خریف
|
409
|
441
|
365
|
491
|
478
|
437
|
437
|
|
ربیع کی دیگر دالیں
|
ربیع
|
867
|
957
|
897
|
954
|
986
|
932
|
1028
|
|
دال
|
خریف
|
667
|
668
|
546
|
585
|
642
|
622
|
614
|
|
ربیع
|
898
|
1015
|
976
|
1045
|
1097
|
1006
|
1122
|
|
میزان
|
786
|
853
|
757
|
823
|
885
|
820
|
888
|
|
^ دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق
ماخذ: زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3068
(Release ID: 1808963)
Visitor Counter : 152