نیتی آیوگ
بہار شریف کی انیتا کماری کو نیتی آیوگ کے ذریعے وومن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈز کے پانچویں ایڈیشن میں اعزاز سے نوازا گیا
بھارت کی آزادی کے 75ویں سال میں 75 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا
Posted On:
23 MAR 2022 4:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی:23؍مارچ2022: مادھوپور فارمرز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ سے تعلق رکھنے والی بہار شریف کی انیتا کماری ان 75 خواتین میں شامل ہیں جنہیں نیتی آیوگ کے ذریعہ ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا کے طور پر نوازا گیا ہے۔
خواتین بھارت کو ’سشکت اور سمرتھ بھارت‘ میں تبدیل کرنے میں مسلسل کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ مختلف شعبوں میں ان خواتین کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں نیتی آیوگ نے ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈز کا آغاز کیا ہے۔
اس سال بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر 75 خواتین کو ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ دیگرایوارڈز کے بارے میں مزیدجاننے کے لیے یہاں کلک کریں
انیتا کماری، بہار شریف
مادھوپور فارمرز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ
پیشے کے لحاظ سے ایک زرعی خاتون کاروباری، انیتا کماری مشروم کی کاشت کاری، مشروم کی پیداوار، شہد کی مکھیاں پالنے، باغبانی اور اناج کی فصلوں میں کام کرتی ہیں۔ وہ ’مشروم لیڈی‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، کیونکہ ان کی مشروم کی پیداوار نے کئی ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ وہ کسانوں کو تربیت اور مدد فراہم کرنے کا تصور رکھتی ہیں۔
پیداواری تنظیموں کی ترقی اور موثر کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کے لیےمادھوپور کے کسان کاروبار کے ذریعے پیداوار کرنے والی کسان تنظیموں کی مدد کر رہے ہیں۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 3086)
(Release ID: 1808959)
Visitor Counter : 138