وزارتِ تعلیم
سارتھک یوجنا کے مقاصد
Posted On:
23 MAR 2022 5:16PM by PIB Delhi
29 جولائی 2020 کو جاری کردہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے اہداف اور مقاصد کی پیروی اور اس کام میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان مدد کے لیے محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی، وزارت تعلیم نے اسکولی تعلیم کے لیے ایک اشاریہ این ای پی عمل درآمد منصوبہ تیار کیا ہے جسے معیاری تعلیم کے ذریعے 'طلبہ' اور اساتذہ کی مجموعی ترقی (سارتھک) کہا جاتا ہے۔ یہ 8 پر جاری کیا گیا تھا۔
یہ منصوبہ تعلیم کی متوازی نوعیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اور وفاقیت کے جذبے پر قائم ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ لچک دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو مقامی سیاق و سباق کے لحاظ سے ڈھالیں اور اپنی ضروریات کے مطابق ترمیم بھی کریں۔ اس عمل درآمد کے منصوبے میں اگلے 10 برسوں کے لیے این ای پی 2020 کے نفاذ کے لیے روڈ میپ اور آگے بڑھنے کے راستے کی وضاحت کی گئی ہے جو اس کے ہم وار اور موثر نفاذ کے لیے بہت اہم ہے۔
سارتھک کو ریاستوں اور جموں و کشمیر، خود مختار اداروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی تجاویز کے ساتھ وسیع اور گہرے مشاورتی عمل کے ذریعے ایک ارتقائی اور کام کرنے والی دستاویز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ سارتھک کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اسے محکمہ کی ویب سائٹ پر درج ذیل لنکس کے تحت اپ لوڈ کیا گیا ہے:
https: //dsel.education.gov.in/sites/default/files/SARTHAQ_Part-1_updated.pdf
https: //dsel.education.gov.in/sites/default/files/SARTHAQ_Part-2_updated.pdf
یہ معلومات وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہیں۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 3089
(Release ID: 1808870)
Visitor Counter : 156