وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ریومیٹائیڈ آرتھرائٹس میں اپنی نوعیت کی مرحلہ 3 کلینیکل آزمائش


معروف ریومیٹالوجسٹ ڈاکٹر ایڈزرڈ ارنسٹ کے زیر نگرانی ریومیٹالوجی تحقیق میں آیوروید کو عالمی سطح پر لے جایا جائے گا

Posted On: 23 MAR 2022 5:36PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت ریومیٹائیڈ آرتھرائٹس کے علاج میں آیوروید کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے دنیا کی پہلی کثِر مراکز مرحلہ 3 کلینیکل آزمائش کر رہی ہے۔ یہ کلینیکل آزمائش انسانی استعمال کے لیے فارماسیوٹیکلز کے لیے تکنیکی ضروریات کی ہم آہنگی کے لیے بین الاقوامی کونسل کے سخت اصولوں کے مطابق کیا جائے گا – اچھے طبی طور طریقوں (آئی سی ایچ- جی سی پی) کے رہ نما خطوط اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے معروف ریومیٹالوجسٹ ڈاکٹر ڈینیل ایرک فرسٹ اس کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ پروجیکٹ ریومیٹائیڈ آرتھرائٹس کے علاج میں آیوروید کی افادیت پر پہلے کثیر مرکزی فیز تھری ڈبل بلائنڈ ڈبل ڈمی کلینیکل آزمائشوں میں سے ایک ہے۔ یہ کام آیوش کی وزارت کے تحت حکومت کے ادارے آریہ ویدیہ فارمیسی (کوئمبٹور) لمیٹڈ اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیوروید (سی سی آر اے ایس) سے وابستہ تحقیقی ادارے اے وی پی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔

عالمی شہرت یافتہ ریومیٹالوجسٹ ڈاکٹر ایڈزرڈ ارنسٹ، جو اس وقت آرتھرائٹس ایسوسی ایشن آف ساؤتھ کیلیفورنیا (اے اے ایس سی) میں کلینیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر اور سی اے ایم کے نقاد ہیں، نے اس مطالعے کی توثیق کی ہے جو مستقبل میں کمپلیمنٹری اینڈ آلٹرنیٹیو میڈیسن (سی اے ایم) پر تحقیقات کے لیے ایک ماڈل ہے۔ انھوں نے اس اسٹڈی کو ڈیزائن کیا ہے اور اس کی رہ نمائی کریں گے۔ اس آزمائش کے سلسلے میں ڈاکٹر ڈینیل فرسٹ نے تمام محققین کو طبی تحقیق کے اعلی ترین معیار پر عمل کرتے ہوئے مطالعے کے بارے میں مراکز سے تربیت دینا شروع کردی ہے اور اس طرح آیوروید کی گلوبلائزیشن کو ممکن بنایا گیا ہے۔

اے وی پی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور اس مطالعے کے شریک محقق ڈاکٹر سومت کمار نے کہا، "اے ایم آر اے، ایک ڈبل بلائنڈ ڈبل ڈمی رینڈمائزڈ کلینیکل ٹرائل، ریومیٹالوجی میں آیوروید تحقیق کو عالمی سطح پر لے جا رہا ہے۔

بنگلورو کے سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار میٹابولک ڈس آرڈرز کے ریسرچ آفیسر ڈاکٹر ایم این شبھاشری نے کہا "توقع ہے کہ یہ مطالعہ مئی 2022 میں شروع ہوگا اور اگلے دو برسوں میں مکمل ہوجائے گا۔ نمونے کا سائز تقریباً 5 گنا بڑھ گیا ہے، 48 مریضوں سے بڑھ کر 240 ہو گیا ہے۔ طبی آزمائشیں تین مقامات پر کی جائیں گی۔ کوئمبٹور میں اے وی پی ریسرچ فاؤنڈیشن، بنگلورو میں سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار میٹابولک ڈس آرڈرز اور ممبئی میں راجہ رام دیو آنندی لالا سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار کینسر۔"

اس سے قبل امریکہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے سیاٹل کی یونیورسٹی آف واشنگٹن میں ایک کلینیکل ٹرائل کے لیے مالی امداد فراہم کی تھی تاکہ کلاسیکی آیورویدک علاج کی افادیت اور حفاظت کا موازنہ ریومیٹائیڈ آرتھرائٹس کے معیاری ایلوپیتھک علاج سے کیا جاسکے۔ اس مطالعے کے نتائج اینلز آف ریومیٹک ڈیزیز اور جرنل آف کلینیکل ریومیٹالوجی جیسے موقر جریدوں میں شائع ہوئے ہیں۔

مغربی ممالک میں روایتی اور جدید طب کو ملا کر کثیر جہتی نقطہ نظر دن بدن بڑھ رہا ہے۔

****

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3093


(Release ID: 1808866) Visitor Counter : 178


Read this release in: Hindi