زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں قومی بانس مشن

Posted On: 22 MAR 2022 6:22PM by PIB Delhi

زراعت او ر کسانوں کی بہبود  کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ  تومر  نے  لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت  ہند کے  ماتحت  ، زراعت اور  کسانوں کی بہبود  کا محکمہ  قومی بانس مشن (این بی ایم) کی تشکیل نو کر رہی ہے۔  تشکیل نو   کا یہ  کام 23  ریاستوں میں  19-2018  سے  کیا جا رہا ہے، جن میں شمال مشرقی خطے کی ریاستیں بھی شامل ہیں۔ این بی ایم   کے پاس  مصنوعات کی تیاری کی سہولیات  اور ان کی  ابتدائی پروسیسنگ کرنے کے کارخانے موجود  ہیں۔ ابھی تک  مصنوعات تیار کرنے اور ان کی ابتدائی پروسیسنگ کرنے کے  208 کارخانوں کو   شمال مشرقی خطے میں  قومی بانس مشن کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ یہ کار خانے 19-2018  سے  22-2021  (11 مارچ 2022)  تک  قائم کئے گئے ہیں۔ شمال مشرقی خطے میں قومی بانس مشن کے تحت  اشیاء  تیار کرنے  اور ان کے ابتدائی پروسیسنگ کے  کارخانوں  کی ریاست وار  تفصیل ضمیمہ – 1  میں دی گئی ہے۔

 این بی ایم  تحقیق وترقی  (آر اینڈ ڈی)  کی سرگرمیوں کے لئے مالی مدد  فراہم  کرتا ہے۔ شمال مشرقی خطے میں 19-2018  سے  22-2021  کے درمیان  کی گئی تحقیق و ترقی   سے متعلق  سرگرمیوں کی تفصیلات  ضمیمہ -2  میں  دی گئی ہیں۔

بانس کی پودھ  کاری کے لئے  عمدہ سامان دستیاب کرانے کے لئے  قومی بانس  مشن کے تحت نرسرمیاں قائم کی ہیں۔ ابھی تک  شمال مشرقی خطے میں 19-2018  سے 22-2021  کے درمیان   نو تشکیل شدہ قومی  بانس مشن  کے تحت  14  اعلیٰ تکنیکی  ، 95 بڑی اور 53 چھوٹی نرسریاں قائم کی گئی ہیں۔

ضمیمہ-1

19-2018  سے  22-2021  (11 مارچ 2022  تک)  شمال مشرقی خطے میں  قومی بانس مشن کے تحت  اشیاء  کی تیاری اور ان کی   ابتدائی پروسیسنگ کے کارخانوں کی ریاست وار  تفصیلات:

نمبر شمار

شمال مشرقی ریاستیں

اشیاء کی تیاری اور انہیں ڈبہ بند کرنے کے کارخانے

بانس کی ویلیو ایڈیشن کے  لئے ابتدائی پروسیسنگ کے کار خانے

ابتدائی پروسیسنگ کے کار خانوں میں بانس کے فضلے کا بندو بست

بہت چھوٹی اور  اوسط  درجے کے عمل سے متعلق یونٹ

میزان

1

اروناچل پردیش

3

3

48

54

2

آسام

0

0

4

4

3

منی پور

3

0

2

5

4

میگھالیہ

2

0

7

9

5

میزورم

3

3

20

26

6

ناگا لینڈ

7

4

14

25

7

سکم

0

2

28

30

8

تری پورہ

13

2

39

54

 

این ای سی بی ڈی سی، گوہاٹی، بی تی ایس جی

0

0

1

1

 

میزان

31

14

163

208

ضمیمہ-2

شمال مشرقی خطے میں 19-2018  سے  22-2021  (11 مارچ 2022  تک)  تحقیق و ترقی سے متعلق سرگرمیوں کی  تفصیلات:

سرگرمیاں

باقاعدہ ترقی (تعداد میں)

 

i)

جینیاتی اعتبار سے  اعلیٰ قسموں کی نشان دہی

1

ii)

ریشے سے متعلق لیب  کا قیام جس میں اس  کو مستحکم کیا جانا بھی شامل ہے

3

iii)

کسانوں کو بہترین طور طریقوں سے واقف  کرانے کے لئے ڈیمانسٹریشن  پلاٹ

11

 

میزان

15

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اس - ق ر)

U-3050



(Release ID: 1808605) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Manipuri