وزارت دفاع

دفاعی خریداری کونسل میں 8357 کروڑ روپئے مالیت کی مسلح دستوں کی کیپیٹل حصولیابی کی تجاویز کے لئے ضرورت  کو منظوری دی


’آتم نربھربھارت ‘ کو فروغ دینے کے لئے تمام تجاویز ’خریداری  (انڈین آئی ڈی ڈی ایم)‘ زمرے کے تحت منظور کی گئیں

دفاعی افواج کی جدیدکاری کی تمام ضرورتوں کو مقامی ذرائع سے پورا کیا جائے گا

Posted On: 22 MAR 2022 8:25PM by PIB Delhi

رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ  کی زیرصدارت 22 مارچ 2022 کو   منعقدہ  اپنی میٹنگ میں دفاعی خریداری کونسل (ڈی اے سی) نے مسلح افواج کی 8357 کروڑ روپئے مالیت کی کیپٹل حصولیابی کی تجاویز کے لئے ضرورت کی منظوری دی۔’آتم نربھربھارت ‘ کو فروغ دینے کے لئے تمام تجاویز ’خریداری  (انڈین آئی ڈی ڈی ایم)‘ زمرے کے تحت ملک کے اندر تیار کئے گئے ڈیزائن  و ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے   منظور کی گئیں۔

ڈی اے سی نے جن اشیا کی ضرورت کو منظوری دی ہے ان میں نائٹ سائٹ (امیج انٹینسی فائر)، لائٹ وھیکل جی ایس  4X4 ، ایئرڈیفنس فائر کنٹرول رڈار (لائٹ)  اور جی ایس اے ٹی 7 ب سیٹ لائٹ شامل ہیں۔ان آلات اور سسٹم کی حصولیابی سے مسلح افواج کی کارروائی کے لئے تیار ہونے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس سے نظررکھنے کی اس کی صلاحیت ، آنے جانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، ترسیل کی صلاحیت بہترہوگی اور دشمن کے طیارے کا پتہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اختراع کی حوصلہ افزائی کے لئے  ایک غیرمعمولی پہل کے طور پر ڈی اے سی نے آئی ڈی ای ایکس اور ایم ایس ایم ایز کے 380.43 کروڑ روپئے مالیات کی حصولیابی کے لئے  ضرورت کومنظوری دی ہے۔

ملک میں سازوسامان تیار کیے جانے کی رفتار میں تیزی لانے ، دفاع کے شعبے میں خودکفیلی حاصل کرنے اور دفاعی صنعت کے لئے کاروبارکرنے کی آسانی فراہم کرانے کے لئے ڈی اے سی نے ڈی اے پی- 2020 میں درج ذیل پالیسی اقدامات کے نفاذ کو منظوری دی ہے:

  • دفاعی افواج کی جدیدکاری کی تمام ضرورتوں کو مقامی طور پر پورا کیا جائے گا اور استثنا کے طور پر ہی سامان درآمد کیاجائے گا۔
  • دفاعی صنعت پر مالیاتی بوجھ کم کرنے کے لئے آئی پی بی جی کی شرط میں چھوٹ دی جائے گی اور ٹھیکے کے دوران بڈ سیکورٹی اور پی سی آئی پی کور کے طور پر زرضمانت (ای ایم ڈی) کو شروع کیا جائے گا۔ ای ایم ڈی 100 کروڑ روپئے اور ا س سے زیادہ کی تجاویز کے لئے ہی نافذ ہوگی اور ایم ایس ایم ایز   اور اسٹارٹ اپس کو ای ایم ڈی جمع کرانے سے چھوٹ دی جائے گی۔
  • جانچ میں جن فروخت کنندگان کی مصنوعات کامیاب پائی جائیں گی ان کو اس سلسلے میں ایک سرٹیفکیٹ فراہم کرایا جائے گا۔
  • آئی ڈی ای ایکس اور میک II طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔ جس سے معینہ مدت پر زور دیا جائے گا اور  آئی ڈی ای ایکس اور میک II کی کامیابی سے تکمیل پر فروخت کنندگان  کو جلد ٹھیکہ دیئے جانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

*************

 

ش ح ۔ اگ  ۔ م ص

U. No.3053



(Release ID: 1808602) Visitor Counter : 125


Read this release in: English