زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کے لیے فنڈنگ

Posted On: 22 MAR 2022 6:23PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریر جواب میں بتایا کہ نظرثانی شدہ تخمینہ (آر ای) مرحلے پر اضافی فنڈ کی ضرورت پر غور کیا جاتا ہے، اس مرحلے پر اس کی بنیاد  اخراجات کی پیش رفت اور ذمہ داریاں، زیر التواء تجاویز وغیرہ  ہیں ۔

10,000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز ) کی تشکیل اور فروغ کے لیے مرکزی شعبہ جاتی  اسکیم 10,000 نئے ایف پی اوز کی تشکیل اور فروغ کے لیے کل تخمینہ جاتی  بجٹ 6865 کروڑ روپے ہے۔

ایف پی اوز کی تشکیل اور فروغ عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (آئی ایز) کے ذریعے کیا جانا ہے، جو مزید کلسٹر بیسڈ بزنس آرگنائزیشنز (سی بی بی اوز) کو شامل کرتے ہیں تاکہ ایف پی اوز کو 05 سال کی مدت کے لیے پیشہ ورانہ ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کریں جس میں متعلقہ ایف پی اوز کے لئے  کاروباری منصوبے کی تیاری اور اس پر عمل درآمد بھی شامل ہےتاکہ  پائیدار بنیادوں پر بہتر مارکیٹنگ اور مارکیٹ روابط کو یقینی بنایا جا سکے ۔

مذکورہ مرکزی شعبہ جاتی  اسکیم کے تحت، عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (آئی ایز) کو کل 4965 ایف پی او پروڈکشن کلسٹرز مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے ملک میں کل 2315 ایف پی اوز رجسٹر کیے گئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر کل 410 کروڑ روپے اس اسکیم کے تحت متعلقہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لئے جاری کئے گئے ہیں تاکہ ایف پی اوز کو تشکیل اور فروغ دیا  جا سکے  اس میں یہ بھی شامل ہیں :-

  1. 14.05 کروڑ روپے 352 ایف پی اوز کو مماثل ایکویٹی گرانٹ کے لیے منتقل کیے گئے، جس کی ضرورت ایف پی اوز کی مالی بنیاد کو مضبوط کرنے اور ان کے پراجیکٹس اور کاروباری ترقی کے لیے ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کے لیے مالیاتی اداروں سے کریڈٹ حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہے۔
  2. 108.82 کروڑ روپے ایف پی او مینجمنٹ لاگت کے طور پر متعلقہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو منتقل کر دیے گئے ہیں تاکہ انہیں متعلقہ ایف پی او کو آگے منتقل کیا جا سکے  یہ انہیں  پائیدار اور اقتصادی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا۔

مزید یہ کہ، ایف پی اوز کی کریڈٹ کے لیے رسائی کو یقینی بنانے کے لیے نابارڈ کے ساتھ ایک وقف شدہ  کریڈٹ گارنٹی فنڈ (سی جی ایف) بنایا گیا ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 3045



(Release ID: 1808558) Visitor Counter : 131


Read this release in: English