وزارت اطلاعات ونشریات
این ایف اے آئی گلو کارہ لتا منگیشکر کی یاد میں کچھ خصوصی تقریبات کا انعقاد کرے گا
مراٹھی فلم ‘مازے بال’ کی نمائش کی جائے گی ، جس میں لتامنگیشکر نے ایک بچی اداکارہ کے طور پر کام کیا تھا
لتامنگیشکر کے سدا بہار مراٹھی گانوں کا ایک آڈیو ویژوئل پرزنٹیشن پیش کیا جائے گا
Posted On:
22 MAR 2022 7:02PM by PIB Delhi
اساطیری شخصیت کی حامل گلو کارہ لتا منگیشکر کی یاد میں فلموں سے متعلق بھارت کا آثار قدیمہ این ایف اے آئی پونے میں اس جمعہ اور ہفتہ کے روز خصوصی تقریبات منعقد کر رہا ہے۔
این ایف اے آئی مراٹھی فلم ‘مازے بال’ کی خصوصی نمائش 25 مارچ جمعہ کو کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 13 سالہ لتا منگیشکر اس فلم میں ایک بچی اداکارہ کے طور پر پردے پر نمودار ہوئی تھیں۔ اس فلم کی ہدایت ماسٹر ونائک نے دی تھی۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں منگیشکر بہن بھائیوں کو ‘چلا چلا نو بالا’ گیت کے دوران پردے پر دکھایا گیا تھا۔ اس فلم کے ادا کار ماسٹر ونائک ، میناکشی شیروڈکر ، دادا سلوی ، سماتی گپتے، اور دمواَنّا مالونکر بڑے رول میں نمودار ہو ئے ہیں۔ اس فلم کے مصنف وی ایس کھانڈیکر ہیں اور موسیقی دتا دوجیکر نے دی ہے۔

این ایف اے آئی 26 مارچ ہفتے کے روز لتا منگیشکر کے لازوال اور سدا بہار مراٹھی گانوں پر ایک آڈیو ویژوئل پرزنٹیشن پیش کرے گا۔ سوسائٹی آ ف انڈین ریکارڈ کلکٹرز کے آزمودہ کار ریکارڈ کلکٹر اور سکریٹری سریش چاندونکر ‘‘کالجئی’’ نام کا ایک آڈیو ویژوئل پرزنٹیشن دیں گے۔

این ایف اے آئی کے ڈائریکٹر پرکا ش مگدوم نے کہا کہ ‘‘اساطیری گلو کارہ لتا منگیشکر کی مالا مال وراثت کا جشن منانے کے لئے یہ ایک خصوصی خراج عقیدت ہوگا۔ ان کی سریلی آواز سے ہم سبھی لوگ ہمیشہ مسحور ہو جاتے ہیں۔ آیئے ایک بار پھر ہم ان کا جادو اس ہفتے کے آخری دنوں میں این ایف اے آئی میں دیکھیں۔
پروگرام کی تفصیلات : (داخلہ مفت ہے اور بیٹھنے کا انتظام پہلے آؤ - پہلے پاؤ کے اصول پر مبنی ہوگا)
مقام: این ایف اے آئی مین تھیٹر ، لاء کالج روڈ، پونے۔
-
مزے بال کی نمائش (1943، انگریزی ترجمہ کے ساتھ) بروز جمعہ ،25 مارچ شام 6 بجے ۔
-
آڈیو ویژوئل پرزنٹیشن ‘‘کالجئی’’ از طرف سریش چاند ونکر، بروز ہفتہ، 26 مارچ شام 6 بجے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-اس - ق ر)
(23-03-2022)
U-3044
(Release ID: 1808549)
Visitor Counter : 168