دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منریگا(ایم جی این آر ای جی ایس) میں دیہی خواتین کی شراکت داری


مالی سال 2022-21 میں خواتین کی شراکت داری کی شرح 54.54 فیصد رہی ہے

Posted On: 22 MAR 2022 6:08PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ مہاتما گاندھی  قومی  دیہی  روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) ایک مانگ پر مبنی اجرت کا روزگار پروگرام ہے جو ہر مالی  سال  میں کم از کم ایک سو دن کی گارنٹی شدہ اجرت روزگار فراہم کرکے ملک کے دیہی علاقوں میں خاندانوں کی روزی روٹی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس میں  ہر اس  خاندان کو  جس کے بالغ ارکان رضاکارانہ طور پر غیر ہنر مند دستی کام کرتے ہیں شامل کیا جاتا ہے۔

مہاتما گاندھی  قومی  دیہی  روزگار گارنٹی اسکیم ایکٹ کے شیڈول-II کے پیرا 15 کے مطابق، ‘‘خواتین کو اس طرح ترجیح دی جائے گی کہ فائدہ اٹھانے والوں میں سے کم از کم ایک تہائی وہ خواتین ہوں گی جنہوں نے رجسٹریشن اور کام کے لیے درخواست کی ہے۔ اکیلی خواتین اور معذور افراد کی شراکت داری کو بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی’’۔

مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس ایک صنفی مثبت پروگرام ہے جو مردوں کے ساتھ اجرت کی برابری، خواتین کے لیے اجرت کی شرحوں کے الگ شیڈول کی فراہمی، دودھ پلانے  کی سہولیات، بچوں کے لیے کام کی جگہ پر سایہ اور بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرکے خواتین کی شرکت کو فروغ دیتا ہے۔ دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن( این آر ایل ایم- ڈی اے وائی) کے ساتھ ہم آہنگی میں، خواتین کے ساتھیوں کو بھی متعارف کرایا گیا ہے،  اس کے ذریعہ بھی  خواتین کی شراکت  داری  کو  بڑھانے  کو یقینی بنائے گا ۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو رہائش گاہ کے قریب کام فراہم کرنے کی بھی کوشش  کی جاتی ہے۔ ان اقدامات سے خواتین کی شراکت  داری میں اضافہ ہوتا ہے۔

مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس میں گزشتہ تین مالیاتی سالوں اور موجودہ مالیاتی سال 2022-21 (19.03.2022 تک) کے دوران خواتین کی شراکت  داری کی شرح اور شمار شدہ خواتین کے دن درج ذیل ہیں:

مالی سال

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

خواتین کی شراکت داری کی شرح(%)

54.59

54.78

53.19

54.54

شمار شدہ خواتین  کے دن

(کروڑ میں)

125.12

145.36

206.96

187.38

 

 

 

 

 

 

 

(ایم آئی ایس کے مطابق)

مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے شیڈول I کے مطابق، مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت چیک ڈیموں کی تعمیر کی اجازت ہے۔ 19.03.2022 تک مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس  کے تحت ہوئے اخراجات کے ساتھ ساتھ چیک ڈیموں کے مکمل اور جاری کاموں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

19.03.2022 تک مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس کے تحت تعمیر کیے گئے چیک ڈیموں کے مکمل اور جاری کاموں کی تفصیلات

مکمل چیک ڈیمو کی تعداد

اخراجات

(کروڑ روپے میں)

چیک ڈیمو کی جاری کاموں کی تعداد

اخراجات

(کروڑ روپے میں)

11,10,862

23093.82

2,31,810

6991.84

****************

(ش ح ۔ج ق۔رض )

U NO: 3042


(Release ID: 1808531)
Read this release in: English