زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
از سر نو سرمایہ کاری کر کے قدرتی زراعت کی طرف تبدیلی
Posted On:
22 MAR 2022 6:28PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ، از سر نو سرمایہ کار کرکے قدرتی زراعت (زیڈ بی این ایف) پر عمل در آمد کے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیڈ بی این ایف کی طرف پیش رفت سے ، لاگت کو خاطر خواہ کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ قدرتی تغذیاتی اجزاء کی تجدید پر مبنی کیمیاوی مادوں سے پاک ایک نظام کے طور پر ، اس سے محفوظ خوراک اور مٹی کی زر خیزی کی بحالی کی یقین دہانی ہوتی ہے۔
حکومت بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھتی (بی کے پی کے) کے ذریعہ قدرتی زراعت کو فروغ دے رہی ہے، جسے قدرتی زراعت سمیت روایتی دیسی طور طریقوں سے فروغ کے لئے پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) کی ایک ذیلی اسکیم کے طور پر 21-2020 کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت سبھی مصنوعی کیمیاوی مادوں کے استعمال کو ختم کرنے اور بائیو ماس کو جمع کرنے ، کھیتوں میں بائیو ماس کی تجدید ، گائے کے گوبر اور پیشاب سے تیار زرعی مصنوعات نیز پودوں پر مبنی دیگر مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ بی پی کے پی کے تحت تین سال کے لئے 12 ہزار 200 فی ہیکٹئر روپے کی مالی مدد ، کلسٹر کی تشکیل ، صلاحیت سازی اور تربیت یافتہ عملے کی طرف سے لگا تار مدد ، سرٹیفکیشن اور باقیات کے تجزیئے کے لئے دی جاتی ہے۔ ابھی تک قدرتی زراعت کے تحت 4.09 لاکھ رقبے میں فصل اگائی گئی ہے اور بی پی کے پی کے تحت رقوم جاری کی گئی ہیں، جن کی ریاست وار تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
ضمیمہ-1
بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھتی (بی پی کے پی) کے تحت جاری کی گئی رقوم اور اس اسکیم میں استعمال کیا جانے والا رقبہ
نمبر شمار
|
ریاست
|
جاری کرنے کی تاریخ
|
رقبہ ہیکٹیئر میں
|
جاری کی رقوم (لاکھ روپے میں)
|
1.
|
آندھرا پردیش
|
30.09.20
|
100000
|
750.00
|
2.
|
چھتیس گڑھ
|
09.12.20
|
85000
|
1352.52
|
3.
|
کیرالہ
|
30.09.20
|
84000
|
1336.60
|
4.
|
ہماچل پردیش
|
24.12.20
|
12000
|
286.42
|
5
|
جھار کھنڈ
|
02.12.20
|
3400
|
54.10
|
6.
|
اڈیشہ
|
02.02.21
|
24000
|
381.89
|
7.
|
مدھیہ پردیش
|
16.02.21
|
99000
|
787.64
|
8.
|
تمل ناڈو
|
16.02.21
|
2000
|
31.82
|
میزان
|
|
409400
|
4980.99
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-اس - ق ر)
U-3040
(Release ID: 1808519)
Visitor Counter : 128