امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر کی ترقی

Posted On: 22 MAR 2022 4:38PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے امور داخلہ، جناب نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف سرگرم کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط سیکورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ قائم کیا ہے۔ اسی لیے، جموں و کشمیر (جے اینڈ کے) میں سیکورٹی کی حالت قدرے بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردانہ واقعات اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردوں کی دراندازی میں کافی کمی آئی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

تفصیل

2018

2019

2020

2021

تخمینی مجموعی دراندازی

143

138

51

34

دہشت گردانہ واقعات کی تعداد

417

255

244

229

مارے گئے دہشت گرد

257

157

221

180

 

 

 

 

 

 

 

 

 

حکومت نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یو ٹی) جموں و کشمیر میں وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج -2015 کے تحت  زیر تکمیل پروجیکٹوں کی پیش رفت میں اضافہ کیا گیا ہے۔  سڑک، بجلی، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، ہنرمندی کے فروغ وغیرہ جیسے متعدد شعبوں میں 58477 کروڑ روپے کی لاگت سے  15 وزارتوں کے 53 پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے، جن میں سے 25 پروجیکٹ مکمل/کافی حد تک مکمل ہو چکے ہیں۔
  2. مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے 2021/02/19 کو 28400 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئی سینٹرل سیکٹر کی اسکیم نوٹیفائی کی گئی ہے، جس سے 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملنے اور جموں و کشمیر کیں صنعتی ترقی میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔
  3. حکومت جموں و کشمیر نے 25 ستمبر، 2020 کو 1352.99 کروڑ روپے کے تجارتی احیاء کے پیکیج کو منظوری دی ہے۔
  4. 1984 کروڑ روپے کے جو 1193 پروجیکٹ زیر التوا تھے، ان کا کام مکمل ہو چکا ہے، جن میں 5 ایسے پروجیکٹ بھی شامل ہیں جو 20 سال سے بھی زیادہ عرصے سے زیر التوا تھے، 15 پروجیکٹ 15 سال سے زیادہ عرصے سے لٹکے ہوئے تھے اور 165 پروجیکٹ 10 سال سے زیادہ عرصے سے زیر التوا تھے۔
  5. جموں و کشمیر کو سووچھ بھارت مشن کے تحت کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ہے۔
  6. 17 انفرادی مستفیدین پر مرکوز اسکیموں کو 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں سوبھاگیہ، اُجالا، اجولا اور اندر دھنش اسکیمیں شامل ہیں۔
  7. سال 21-2020 کے دوران، 1638 کروڑ روپے کی لاگت سے 1280 سڑک کی تعمیر کے کاموں کو مکمل کیا گیا۔  پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت ابھی تک 14500 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام پورا ہو چکا ہے، جن کی وجہ سے 2000 مقامات کو جوڑا گیا ہے۔
  8. مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں 7 دیگر میڈیکل کالج کے علاوہ،  جموں و کشمیر کے ہر ایک ڈویژن میں 2000 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز قائم کیا گیا ہے۔
  9. انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کو شروع کر دیا گیا ہے۔
  10. 5186 میگا واٹ کی اوسط صلاحیت والے 21 ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کو اگلے پانچ سالوں میں مکمل کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
  11. 23.10.2021 کو سرینگر سے شارجہ کی ایک انٹرنیشنل فلائٹ شروع کی گئی۔ اس کے علاوہ، جموں اور سرینگر سے رات کی پروازیں بھی شروع کی گئی ہیں۔
  12. سیب کی اعلیٰ کثافت والی شجرکاری اسکیم کے دائرہ کو بڑھا کر اس میں آم، لیچی، چیری، اخروٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کشمیری زعفران کو جغرافیائی نشان (جی آئی) والا ٹیگ دیا گیا ہے۔
  13. فاسٹ ٹریک تقرری کے تحت، یو ٹی جموں و کشمیر کے متعدد محکموں میں 26330 عہدوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان پر تقرری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ فی الحال ، 11324 عہدوں پر تقرری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3006


(Release ID: 1808474) Visitor Counter : 248


Read this release in: English