وزارت دفاع
نیوی چلڈرن اسکول ( ممبئی ) کی جیا رائے نے ریکارڈ وقت میں آبنائے پالک کو تیر کر پار کیا
Posted On:
22 MAR 2022 3:06PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے ایک سینئر سیلر ، ایم سی – اے ٹی – آرمس II آف آئی این ایس کنجالی کے مدن رائے کی بیٹی اور نیوی چلڈرن اسکول (ممبئی ) کی طالبہ نے تلائی مناّر ( سری لنکا ) سے دھنوس کوڈی ( بھارت ) کے درمیان آبنائے پالک کو ، جس کا فاصلہ 29 کلو میٹر ہے ، 20 مارچ کو 13 گھنٹے اور 10 منٹ میں تیر کر پار کرکے ہندوستان کے لئے ایک کارنامہ انجام دیا ہے ۔ یہ بچی ، جو آٹمز اسپیکٹرم ڈس آڈر سے متاثر ہے ، یہ کارنامہ 13 سال اور 10 مہینے کی عمر میں انجام دے کر آبنائے پالک کو تیر کر پار کرنے والی سب سے کم عمر خاتون تیراک بن گئی ہے ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بولا چودھری نے بنایا تھا ، جنہوں نے 2004 ء میں 13 گھنٹے 52 منٹ میں آبنائے پالک کو تیر کر پار کیا تھا ۔
اس تقریب کا انعقاد پیرا سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا ( پی ایس ایف آئی ) نے سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا، اسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف تمل ناڈو اور آٹزم سوسائٹی آف انڈیا سمیت متعدد ایجنسیوں کے اشتراک سے کیا تھا۔ گوا شپ یارڈ لمیٹیڈ نے ، اس تقریب کے لئے مالی معانت فراہم کی ۔
ایونٹ کے دوران، سری لنکا کی بحریہ نے سری لنکا کی آبی حدود میں تلاش اور بچاؤ کی سہولیات فراہم کیں ، جب کھ بھارتی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ نے ہندوستانی آبی حدود میں اسی طرح کی امداد فراہم کی ۔
وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ نے محترمہ جیا رائے اور ان کے والدین کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
مس جیا رائے کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں ، جن میں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار – 2022 بھی شامل ہے ۔ مس جیا رائے دنیا کے تمام سمندروں میں تیرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ وہ حقیقی طور پر ایک چیمپئن ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3001
(Release ID: 1808467)
Visitor Counter : 158