وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمے نے شمالی بھارت کے زمین جائیداد کے ایک ممتاز گروپ پر چھاپہ ماری کی

Posted On: 22 MAR 2022 3:20PM by PIB Delhi

          انکم ٹیکس محکمے نے 14 مارچ ، 2022 ء کو شمالی بھارت میں سرگرم ایک ممتاز ریئل اسٹیٹ گروپ کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی انجام دی ۔ یہ تلاشی  کی کارروائی دلّی اور این سی آر ، چنڈی گڑھ ، لدھیانہ ، لکھنؤ اور اندور میں واقع  45 سے زیادہ  مقامات پر کی گئی  ۔

          تلاشی کی کارروائی کے دوران  ہارڈ کاپی کے دستاویزات اور ڈجیٹل ڈاٹا سمیت بڑی تعداد میں  قابلِ اعتراض دستاویزات اور ثبوت پائے گئے اور ضبط کئے گئے ۔  ضبط کی گئی اشیاء میں بغیر حساب کتاب والی رقم  ، نقد رقم کی  وصولی کی دستاویزات اور دس سال سے زیادہ عرصے کے دوران مختلف  گاہکوں سے حاصل کردہ رقم کی رسیدیں شامل ہیں ۔ مختلف پروجیکٹوں کے ملازمین / بزنس سربراہوں نے گروپ کے طریقۂ کار  کے بارے میں بتایا  اور اس بات کا اعتراف کیا کہ گروپ نے  اپنے گاہکوں سے بغیر حساب کتاب والی نقد رقم  وصول کرکے آمدنی کی ہے اور کھاتوں کی اصل کتابوں میں درج نہیں کیا گیا ہے ۔ اس طرح کی درج رقم کی وصولی کی رسیدیں ، جو جمع کی گئی ہیں ، اُن میں 3000 کروڑروپئے سے زیادہ  کا اندراج ہے  ۔

          مزید شواہد  سے انکشاف ہوتا ہے کہ گروپ نے  ،  جن سرمایہ کاروں سے نقد رقم حاصل کی ہے  ، اُن کی رقم 450 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم قرض کے طور پر حاصل کی گئی ہے ۔

          تلاشی کی کارروائی  کے دوران  25 کروڑ روپئے سے زیادہ کی نقد رقم اور تقریباً 5 کروڑ روپئے کے زیورات ضبط کئےگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، 11 لاکرس پر  پابندی عائد  کر دی گئی ہے اور انہیں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

          مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 3002


(Release ID: 1808466) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Gujarati