وزارت آیوش

آیورویدک  ادویات کی برآمدمیں اضافہ

Posted On: 22 MAR 2022 3:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 مارچ 2022/

وزارت نے آیوش (آئی سی اسکیم) بین الاقوامی تعاون کے  فروغ کے لئے ایک مرکزی شعبے کے  اسکیم تیار کی ہے جس کے تحت  وزارت آیوش  آیوش مصنوعات اور خدمات کی برآمد کو  فروغ دینے کے لئے آیوش مینوفیکچررس /آیوش سروس فراہم کرنے والوں کو ،آیوش نظام طب کے بین الاقوامی فروغ ترقی اور پہنچان فراہم کرنے، بین الاقوامی سطح پر اسٹیک ہولڈرز اور آیوش کی مارکیٹ کی ترقی کو  فروغ دینے،بیرونی ممالک میں آیوش اکیڈمک   ریسرچ کے قیام اور بین الاقوامی سطح پر آیوش نظام طب  کے بارے میں بیداری اور دلچسپی کو فروغ دینے  اور مضبوط کرنے کے لئے ورکشاپ/سپموزیم کے انعقاد کے ذریعہ  ماہرین تعلیم  اور تحقیق کو فروغ دے کر  مدد فراہم کرتی ہے۔

آیوش کی وزارت نے آیورویدک ادویات کو برآمد کو فروغ دینے کے لئے درج ذیل  اقدامات کئے ہیں:

  • وزارت نے بیرون ممالک کے ساتھ  روایتی ادویات  او ر ہیومیوپیتھی کے شعبے میں تعاون کے لئے  25 ممالک کے ساتھ کنٹری ٹو کنٹری  ایم او یوس پر  دستخط کئے ہیں۔
  • بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 32 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئےہیں تاکہ  تعاون پر مبنی تحقیق /تعلیمی تعاون  شروع کیا جاسکے۔
  • بیرون ممالک میں آیوش اکیڈمک چیئرس کے  قیام کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ  14 مفاہمت ناموں پر  دستخط  کئے گئے ہیں۔  
  • آیوش کی وزارت نے 34 بیرون ممالک  میں 38 آیوش انفارمیشن سیل  کے لئے تعاون فراہم کیا ہے۔
  • آیوش ایکسپورٹ پرموشنل کو کمپنی ایکٹ 2013 کے  سیکشن 8(4)کے تحت 4 جنوری 2022 کو آیوش کی وزارت کے تحت  کارپوریٹ امور کی وزارت کے تعاون سے بیرون ملک   آیوش مصنوعات کی رجسٹریشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے  اور  بیرون ملک  بازار مطالعوں  اور تحقیقی سرگرمیوں  کے آغاز کے لئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
  • آیوش کی وزارت آیوش فیلو شپ اسکیم کے تحت غیر ملکی شہریوں کو اسکالر شپ فراہم کرتی ہے۔
  • لندن اسکول آف ہائیجن اینڈ ٹروپکل  میڈیسن (ایل ایس ایچ اینڈ ٹی ایم) برطانیہ اور فرنکفرٹر انویوشن   بائیوٹکنالوجیز جی این  بی ایچ  (ایف آئی زید) فرنکفرٹ جرمنی کے ساتھ آیورودید کے ذریعہ کووڈ 19 کے خاتمے پر  کلینکل ریسرچ اسٹیڈیز کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط  کئے گئے ہیں۔

دواؤں کے پودے ، آیورویدک ادویات کے لئے اہم وسائل کی   بنیاد ہیں اور  آیورویدک ادویات کے لئے  دواؤں کے پودوں کی دستیابی  کو بڑھانے کے لئے  ، نیشنل میڈیشنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) وزارت آیوش اپنی مرکزی شعبے کی اسکیم برائے تحفظ ، ترقی اور دواؤں کے پودوں کے   پائیدار انتظام کے تحت ملک میں دواؤں کے پودوں کے وسائل میں اضافے کے لئے  ریاستی جنگلات کے    محکموں کو مدد فراہم کرتی ہے۔ پروجیکٹ پر مبنی مالی امداد  سرکاری اور غیر سرکاری  تنظیموں کو   دواؤں کے پودوں کو کوالٹی پلانٹنگ میٹریل (کیو پی ایم)  کو تیار کرنے کے لئے  بھی   فراہم کی جاتی ہے اور اس طرح آیورودیک ادویات کے لئے ادوایاتی پودوں کے   خام مال کی پائیدار دستیابی کو   یقینی بنایا جاتا ہے۔

این ایم پی بی نے ’’ای-چرک ‘‘ پورٹل تیار کیا ہے  جو جمع کرنے والوں  ، کسانوں، دواؤں کے پودوں کے تاجروں   اور اے ایس یو اینڈ ایچ   ادویات بنانے والوں کے لئے ایک مجازی  بازار ہے۔  یہ دواؤں کے پودوں کی  تجارت کو فروغ ، ادوایاتی پودوں کے خام مال کی خریداری اور دواؤں کے شعبے سے وابستہ   مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تبادلہ کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے  سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ اطلاع آیوش کی وزیر جناب سربانند سونوال نے آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2999



(Release ID: 1808447) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Tamil