سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

پی ایم دکش یوجنا کا نفاذ

Posted On: 22 MAR 2022 4:37PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیار نے  کل ہند سطح پر پی ایم-دکش پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے، درج فہرست ذات، دیگر پس ماندہ ذات/اقتصادی طور پر پس ماندہ طبقوں/ڈی نوٹیفائیڈ قبائل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں (جن کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہو)  اور صفائی کرمچاری بشمول کچرا بیننے والوں کو ہنرمندی  کی ٹریننگ دینے کے لیے، سال 21-2020 کے دوران ’پردھان منتری دکشتا اور کوشلتا سمپنّ ہت گرہی‘ (پی ایم-دکش) اسکیم کی شروعات کی تھی۔ یہ ٹریننگ مفت فراہم کی جاتی ہے اور اسے تین کارپوریشنوں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جن کے نام ہیں قومی مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن برائے درج فہرست ذات (این ایس ایف ڈی سی)، قومی مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن برائے پس ماندہ طبقات (این بی سی ایف ڈی سی) اور قومی صفائی کرمچاری مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)، جو متعلقہ ہدفی گروہوں کو اپنی خدمات پہنچا رہے ہیں۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد  ہدف شدہ نوجوانوں کو طویل مدتی اور قلیل مدتی ہنرمندی فراہم کرکے ان کی ہنرمندی کی سطحوں کو بڑھانا، اور اس کے بعد انہیں روزگار/ ذاتی روزگار کے لائق بنانا ہے۔

اسکیم کے تحت 21-2020 سے تربیت فراہم کرنے کے بعد  جن امیدواروں کو پلیس منٹ دیا گیا ہے، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

ٹریننگ کی شروعات

*دی گئی پلیس منٹ

2020-21

32097

14970

2021-22

42002

2356

 

 

 

 

 

 

*پلیس منٹ کی کارروائی امتحان اور سرٹیفکیٹ  فراہم کرنے کے بعد انجام دی جاتی ہے۔

آندھرا پردیش میں ہدف شدہ مستفیدین کو 21-2020 اور 22-2021 کے دوران  ٹریننگ کی شروعات اور پلیس منٹ دیے جانے کی تفصیلات نیچے پیش کی گئی ہیں:

ریاست

2020-21

2021-22

(ٹریننگ کی شروعات)

*(دی گئی پلیس منٹ)

(ٹریننگ کی شروعات)

*(دی گئی پلیس منٹ)

آندھرا پردیش

870

215

2167

64

 

 

 

 

 

 

*پلیس منٹ کی کارروائی امتحان اور سرٹیفکیٹ  فراہم کرنے کے بعد انجام دی جاتی ہے۔

پی ایم-دکش یوجنا کے تحت ہنرمندی کی ٹریننگ کے پروگرام، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے ذریعے وقتاً فوقتاً جاری کیے گئے  قومی ہنرمندی کی لیاقتوں کے فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق منعقد کیے جاتے ہیں۔پی ایم-دکش یوجنا کے تحت  ایم ایس ڈی ای کے ذریعے تیار کردہ اور منظور شدہ ہنرمندی کی ٹریننگ کے پروگرام کا نصاب پڑھایاجاتا ہے۔

سردست، ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3005



(Release ID: 1808404) Visitor Counter : 121


Read this release in: English