سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اولڈ ایج ہوم کا قیام

Posted On: 22 MAR 2022 4:32PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور عطائے اختیار کا محکمہ ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم کو نافذ کر رہا ہے جس کا نام ہے انٹیگریٹڈ پروگرام برائے سینئر سٹیزنز (IPSrC) (اٹل وایو ابھیودے یوجنا کا ایک جزو) جس کے تحت عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں جیسے این جی اوز/ رضاکارانہ تنظیموں وغیرہ کو دوسری باتوں کے ساتھ بزرگ شہریوں کے گھروں (اولڈ ایج ہومز) کی دیکھ بھال کرنے کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے۔ 01.04.2021 کو اسکیم کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی گئی ہے  اور ہر ضلع میں ایک سینئر سٹیزن ہوم کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس وقت تلنگانہ میں آئی پی ایس آر سی کے تحت اس محکمہ کی مدد سے این جی اوز کے ذریعہ 16 سینئر سٹیزن ہوم چلائے جا رہے ہیں۔

محکمہ ہر مالی سال میں غیر احاطہ شدہ اضلاع میں بزرگ شہریوں کے گھروں کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ای-انودان پورٹل پر تجاویز طلب کرتا ہے۔

IPSrC کے تحت تعاون یافتہ بزرگ شہریوں کے گھروں میں بزرگ شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کی نگرانی اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اس محکمہ کے پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (PMU) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مالی سال 2020-21 میں پی ایم یو کے ذریعہ پائے جانے والے بے سہارا بزرگ شہریوں کے لیے غیر اطمینان بخش خدمات کے طور پر ریاست تلنگانہ میں 02 بزرگ شہریوں کے گھروں کے لیے گرانٹ روک دی گئی ہے۔

سماجی انصاف اور عطائے  اختیار کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3010



(Release ID: 1808401) Visitor Counter : 151


Read this release in: English