خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

فوڈ پروسیسنگ سے متعلق قانون

Posted On: 22 MAR 2022 4:26PM by PIB Delhi

خوراک کی صنعت سے متعلق تنوع کو کم کرنے اور مختلف قوانین کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) کے قیام کے لیے حکومت نے سال 2006 میں 'فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز ایکٹ، 2006 نافذ کیا تھا۔ یہ ایکٹ انسانی استعمال کے لیے محفوظ اور صحت بخش خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے خوراک کی اشیا اور ان کی تیاری، ذخیرہ کرنے، تقسیم کرنے، فروخت اور درآمد کرنے کے لیے سائنس پر مبنی معیارات مرتب کرتا ہے۔ اس ایکٹ نے خوراک میں ملاوٹ کی روک تھام ایکٹ، 1954 اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے ذریعے منظم کیے گئے کھانے سے متعلق دیگر مختلف احکامات کو ایک مربوط قانون سازی کے فریم ورک میں ضم کر دیا۔

اس کے علاوہ، کاروبار کرنے میں آسانی کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند نے ستمبر 2021 میں سرمایہ کاروں اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری/ کاروباروں سمیت دیگر کاروباروں کے لیے ایک آن لائن پورٹل ”نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (NSWS)“ شروع کیا ہے۔ یہ آن لائن سسٹم مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے کئی محکموں سے منظوریوں اور اجازتوں کے لیے ایک ون اسٹاپ شاپ ہے۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3008



(Release ID: 1808367) Visitor Counter : 95


Read this release in: English