وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پہلی بار پدم ایوارڈ یافتگان 2022 نے نیشنل وار میموریل، نئی دہلی کا دورہ کیا


قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو گلہائے عقیدت پیش کیے

Posted On: 22 MAR 2022 4:55PM by PIB Delhi

پہلی بار، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2022 کے پدم ایوارڈ یافتگان نے نئی دہلی کے نیشنل وار میموریل (این ڈبلیو ایم) کا دورہ کیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 21 مارچ 2022 کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ سول انویسٹیچر تقریب میں سال 2022 کے لیے دو پدم وبھوشن، آٹھ پدم بھوشن اور 54 پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔ دوسری سول انویسٹیچر تقریب 28 مارچ 2022 کو منعقد ہونے والی ہے۔ جن لوگوں نے این ڈبلیو ایم کا دورہ کیا ان میں پدم بھوشن حاصل کرنے والے جناب دیویندر جھجھریا اور جناب سچدانند سوامی اور پدم شری یافتہ سردار جگجیت سنگھ دردی، جناب کاجی سنگھ اور پنڈت رام دیال شرما شامل ہیں۔

ایوارڈ یافتگان نے یادگار کے گرد طواف کیا اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو گلہائے عقیدت پیش کیے جنھوں نے آزادی کے بعد سے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ایوارڈ یافتگان نے این ڈبلیو ایم کے دورے کے انعقاد کے حکومتی اقدام اور اس یادگار کو لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے گھومنے کی جگہ کے طور پر مقبول بنانے کی کوششوں کی ستائش کی۔ ایوارڈ یافتگان کا خیال تھا کہ یادگار کا دورہ حب الوطنی، فرض شناسی، ہمت اور قربانی کی اقدار کو ابھارنے میں مدد کرتا ہے اور قوم پرستی کے احساس کو ابھارتا ہے۔

"این ڈبلیو ایم ایک اہم یادگار ہے کیوں کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہوگی۔ اس نے وسیع تر مقبولیت حاصل کی ہے کیوں کہ نوجوان اب ورچوئل میوزیم کے ذریعے کہیں سے بھی بٹن کے صرف ایک کلک کے ساتھ اپنے رول ماڈلز کو خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں اور مزید جان سکتے ہیں۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ (تجارت و صنعت) سردار جگجیت سنگھ دردی نے کہا کہ این ڈبلیو ایم احاطے کے اندر قائم کردہ ڈیجیٹل کھوکھے ایک اور اچھی پہل ہے۔

ایک اور پدم شری یافتہ (آرٹ) جناب کاجی سنگھ نے این ڈبلیو ایم کے الگ الگ ڈیزائن اور فن تعمیر کو سراہا اور صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم دونوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مسلح افواج کی بہادری کے کارناموں کو قریب سے جاننے کا اتنا منفرد موقع فراہم کیا۔

این ڈبلیو ایم کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ یہ آزادی کے بعد بہادر فوجیوں کی قربانیوں کی یادگار ہے۔ اس یادگار میں ابدی شعلہ ہے جو سپاہی کی فرض شناسی اور عظیم قربانی کا استعارہ ہے جو لازوال اور امر رہتا ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد سے تمام تقریبات صرف این ڈبلیو ایم میں منعقد کی جاتی ہیں جن میں قومی دن بھی شامل ہیں۔ ہر شام نیکسٹ آف کن (این او کے) کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس کے دوران شہیدوں کے رشتے دار گلپوشی کرتے ہیں اور فوجی کی جانب سے کی جانے والی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے معزز افراد اپنے شیڈول کے حصے کے طور پر این ڈبلیو ایم کا دورہ کرتے ہیں اور ملک کے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3016


(Release ID: 1808357) Visitor Counter : 180


Read this release in: Hindi , English