امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دہلی پولیس میں خواتین افسران

Posted On: 22 MAR 2022 4:40PM by PIB Delhi

مورخہ 28.02.2022 تک دہلی پولیس میں تعینات منظور شدہ افرادی قوت اور اہلکاروں (مرد اور خواتین) کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

منظور شدہ افرادی قوت

تعینات اہلکار

مرد

خواتین

کُل

94,358

67,903

10,205

78,108

 

 

 

 

 

 

 

دہلی پولیس سمیت تمام مرکز زیر انتظام علاقوں (UTs) کی پولیس فورسز میں خواتین کی نمائندگی کو بڑھانے کے لیے، حکومت ہند نے 20.03.2015 کو کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک نان گزیٹیڈ عہدوں میں براہ راست بھرتی میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو منظوری دی ہے۔

خالی اسامیوں کی موجودگی، ریٹائرمنٹ کی وجہ سے دوسری باتوں کے ساتھ، عہدوں کی تخلیق وغیرہ ایک متحرک عمل ہے اور اس کے مطابق اسامیوں کو پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ دہلی پولیس نے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے بھرتی کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔

جرائم کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے جن میں سماجی و اقتصادی حالات، آبادی، مادیت، صارفیت، ذرائع ابلاغ کے اثرات، گمنامی، ذہنی صحت، غیر منصوبہ بند شہر کاری، ادارہ جاتی انتظام وغیرہ شامل ہیں۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بیان دیا۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3007



(Release ID: 1808279) Visitor Counter : 124


Read this release in: English