جل شکتی وزارت

گنگا ایکشن  پلان کی کامیاب شرح

Posted On: 21 MAR 2022 6:45PM by PIB Delhi

جل شکتی  کے وزیر مملکت جناب  بشویسور  ٹوڈو  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت سرکار نے   20000 کروڑروپے کے بجٹ تخمینے کے ساتھ  2015 میں دریائے گنگا کو صاف کرنے اور نمامی گنگے  پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ  بنایا ہے۔اس منصوبے کے تحت  دریائے گنگا اور اس کی  معاون ندیوں کی صفائی ستھرائی اور  تجدیدکاری کے لئے بہت سے طریقہ کار  پیش کئے ،جن میں گندے پانی کو صاف کرنا  ، گندے پانی کے  ٹھوس  بندوبست ، ریور فرنٹ( گھاٹوں اور  شمشان گھاٹ  ) ،   لگاتار بہاؤ کو برقرار رکھنا ،دیہی صفائی ستھرائی ،شجر کاری ، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور عوامی شرکت  شامل ہیں۔ نمامی گنگے  ایک سائنسی  پروگرام ہے اور  دریائے گنگا طاس مینجمنٹ  پلان کی بنیاد پر ایک مربوط طریقہ  کار  کے ساتھ فروغ دیا گیاہے ۔اسے آئی آئی ٹی کانپور کی قیادت  میں  7 آئی آئی ٹیز  کے ایک کنسورشئیم کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

30853.5 کروڑروپے کی منظور شدہ لاگت سے  کل 364  پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔ ان  میں  سے  183  پروجیکٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔ یہ پروجیکٹ دریائے گنگا کے   قصبوں کے ساتھ  لگنے والے علاقوں میں شروع کئے گئے ہیں۔ساتھ  ہی  ساتھ  جمنا  ، کوسی  ،سریو  ،رام گنگا،  کالی (ویسٹ ) کالی  (ایسٹ ) ،  گومتی  ،سن، باراکر ، ہنڈن ، بوڑی گنڈک  ،  بانکا ،دامودر ،رسپانا – بندل  اور چمبل   نامی  15  معاون ندیوں   کے ساتھ  لگنے والے علاقوں  میں بھی  شروع  کئے گئے ہیں۔

پروگرام کی ضرورت اور  پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے  بھارت سرکار نے  جاری  اور نئے  پروجیکٹوں  / طریقہ کار کے لئے   2026 تک  22500 کروڑوپے کے تخمینہ لاگت کے ساتھ نمامی گنگے مشن  -2 کو مزید منظوری دے دی ہے۔

بھارت سرکار کی طرف سے جاری کئے  گئے فنڈز اور حتمی تخمینے اور  گزشتہ تین مالی سالوں  کے دوران یعنی مالی سال 19-2018   ، 20-2019 ، 21-2020 اور 22-2021  مالی سال  اور  28 فروری  2022 تک کے لئے  صاف گنگا کے قومی مشن کے ذریعہ بعد میں تقسیم کئے گئے یا جاری  کئے گئے فنڈز اور تخمینے   نیچے  ٹیبل میں دئے گئے ہیں۔

 

 

مالی سال

حتمی تخمینےاور مختص کیا جانا

این ایم سی جی کو بھارت سرکار کی طرف سے جاری کئے گئے

صاف گنگا کے لئے قومی مشن کے ذریعہ تقسیم اور اخراجات

 

(کروڑروپے میں)

2018-19

2,370.00

2,307.50

2,626.54

2019-20

1,553.44

1,553.40

2,673.09

2020-21

1,300.00

1,300.00

1,339.97

2021-22*

1,900.00

1,350.00

1,425.75

میزان

7,123.44

6,510.90

8,065.35**

 

 

 

دریا کی صفائی ستھرائی ایک جاری عمل ہے اور بھارت سرکار نمامی گنگا پروگرام کے تحت  مالی اور تکنیکی امداد فراہم کرکے   دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں آلودگی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں ریاستی سرکار کی کوششوں  کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ اب  ان پروجیکٹوں  نے  اپنی  رفتار تیز کرلی ہے اور  اس بات کی کوششیں  کی جارہی ہیں کہ  یہ پروجیکٹس  اپنے مجوزہ وقت  پر مکمل کرلئے جائیں

*************

ش ح ح ا۔۔رم

U-2984

 



(Release ID: 1808103) Visitor Counter : 127


Read this release in: English