کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
انڈین پوٹاش لمیٹڈ (آئی پی ایل) نے مرکزی وزیر صحت، خاندانی بہبود اور کیمیکل فرٹیلائزر پٹ کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی موجودگی میں 2022 سے 2027 کی مدت کے لیے پوٹاش کے میوریٹ (ایم او پی) کی فراہمی کے لیے اسرائیل کیمیکلز لمیٹڈ (آئی سی ایل) کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے
یہ ملک میں ایم او پی کی دستیابی بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے، اس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور ہماری کسان برادری کی زندگیوں میں بہتری آئے گی: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
بھارت میں زرعی شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے اور یہ تعاون اور اختراع کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے: بھارت- اسرائیل شراکت پر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
Posted On:
21 MAR 2022 5:51PM by PIB Delhi
کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے ماتحت ،کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے تحت انڈین پوٹاش لمیٹیڈ (آئی پی ایل) نے پوٹاش کے میورئیٹ( ایم او پی )کی سپلائی کے لئے اسرائیل کیمیکلز لمیٹیڈ (آئی سی ایل) کے ساتھ 2022 سے 2027 تک کی مدت کے لئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔ جس کے تحت 6 سے 6.5 ایل ایم ٹی کی سالانہ مقدار کی سپلائی کی جائے گی۔ اس مفاہمت نامہ پر آج صحت اور خاندانی بہبود نیز کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی موجودگی میں نئی دہلی کے نرمان بھون میں دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود نیز کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ایک وسیع معیشت، دفاع اور اہم تعلق ہے۔ بھارت میں زرعی شعبوں میں زبردست صلاحیت موجود ہے اور یہ اشتراک اور اختراع کے لئے بڑے پیمانے پر موقع فراہم کرتا ہے۔ بھارت اور اسرائیل کو کیمیاوی کھادوں کے شعبے میں تحقیق کے میدان میں مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ اس سے کسان براداری کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند زرعی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی عہدبند ہے جس کے لئے کیمیاوی کھادوں کا مناسب طریقہ سے استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کیمیاوی کھادوں کے استعمال اور متبادل ماحول دوست کیمیاوی کھادوں کے استعمال میں بہتری کے لئے اسرائیل کا تعاون چاہا۔
مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہا کہ یہ ملک میں ایم او پی کی دستیابی میں اضافہ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے کسان برادری کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ یہ بات انتہائی قابل اطمینان ہے کہ میسرز اسرائیل کیمیکلز لمیٹیڈ (آئی سی ایل)، ’’کیمیاوی کھادوں کو اور زیادہ استعداد کے ساتھ استعمال کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے پر توجہ دیتے ہوئے ، زندگی کے لئے پوٹاش ‘‘ کے عنوان سے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے انڈین پوٹاش لمیٹیڈ (آئی پی ایل) کے ساتھ بھی کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
میسرز اسرائیل کیمیکل لمیٹیڈ کے عالمی صدر جناب ایلاد اہرونسن نے انڈین پوٹاش لمیٹیڈ کے ذریعہ بھارت کے ساتھ اپنی کمپنی کی شراکت کو سراہا اور کہاکہ میسرز اسرائیل کیمیکل لمیٹیڈ کوبھارت میں کی جانے والی کوششوں میں شامل ہونے پر خوشی ہے اور وہ چاہے گی کہ کیمیاوی کھادوں کے شعبے میں ٹکنالوجی ، لاجسٹکس اور ان کے استعمال میں بہتری کے لئے شراکت میں مزید گہرائی لائی جائے۔
اسرائیل کے وفد نے وزیرموصوف ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کو زراعت اور کیمیاوی کھادوں کے شعبے میں ملک کی طرف سے مختلف ٹکنالوجی کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ۔
دونوں کمپنیوں کے افسران کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے سینئرافسران اور وزارت خارجہ کے سینئرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
*************
ش ح ۔ اس ۔ م ص
U. No. 2968
(Release ID: 1808071)
Visitor Counter : 182