وزارات ثقافت
آرٹ اور ثقافت کو فروغ دینے اور پھیلانے کے لئے ثقافت کی وزارت کے زیر انتظام اسکیمیں
Posted On:
21 MAR 2022 6:07PM by PIB Delhi
وزارت کے ذریعہ چلائی جانے والی جاری اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہے:
-
سینچریز اور سالگرہوں کی اسکیم،
-
کلا سنسکرتی وکاس یوجنا،
-
میوزیم کی فروغ،
-
لائبریریوں اور آرکائیوز کی فروغ،
-
عالمی مصروفیت اور بین الاقوامی تعاون،
-
مخطوطی نسخوں سے متعلق قومی مشن۔
وزارت کے ذریعہ جاری تمام سرپرستی والی اسکیموں کے مقاصد درج ذیل ہیں:
-
سینچریز اور سالگرہوں کی اسکیم: سرکردہ شخصیات کی 125 ویں / 150 ویں / 175 ویں وغیرہ جیسی صد سالہ اور خصوصی سالگرہ اور ملک میں تاریخی اہمیت کے واقعات منانے کے لئے ہے۔ تقریبات کا آغاز 100 / 125 /150 وغیرہ سال کی تکمیل سے ہوتا ہے اور ایک سال کی مدت تک جاری رہتا ہے۔
-
کلا سنسکرتی وکاس یوجنا: ڈراما ، تھیٹر کے گروپ ، رقص کے گروپ، موسیقی کے گروپ، لوک تھیٹر اور موسیقی ، اور پیش کرنے والے آرٹ کی سرگرمیوں کی دیگر اقسام کو مالی معاونت فراہم کر کے ملک کے آرٹ اور ثقافت کو فروغ دینا اور پھیلا نا ہے۔
-
میوزیم کی فروغ: مرکزی سرکار ، ریاستی سرکاروں، سوسائٹیوں، خود مختار اداروں ، سرکاری شعبے کی کمپنیوں، مقامی اداروں اور سوسائٹیوں کے قانون کے تحت اندراج شدہ مقامی اداروں کے ذریعہ ، علاقائی ، ریاستی اور ضلعی سطح پر نئے میوزیموں کے قیام اور موجودہ میوزیموں کو مستحکم کرنے نیز ان کی جدید کاری کرنے کے لئے ہے۔
-
لائبریریوں اور آرکائیوز کی فروغ: لائبریریوں سے متعلق قومی کمیشن (این ایم ایل) کا مقصد ہندوستان کی ایک قومی ورچوئل لائبریری قائم کرن، ماڈل لائبریریوں کا قیام ، لائبریریوں کا مقداری / اقداری سروے و صلاحیت سازی کرنا ہے۔ تمام قومی ، ریاستی اور ضلع سطح کی لائبریریوں کو ماڈل لائبریریوں کے طور پر فروغ دیا جائے گا ، جس میں ان لائبریریوں کو معاشی طور پر پسماندہ اضلاع میں فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔ مزید بر آں ریاستوں میں ضلعی لائبریریوں کو نیٹ ورک کی کنکٹی وٹی فراہم کی جائے گی۔
-
عالمی مصروفیت اور بین الاقوامی تعاون
-
بیرون ملک بھارت ثقافت کو فروغ دینا ،
-
ہندوستان کے ساتھ غیر ملکیوں کے تعلقات کو استحکام بخشنا،
-
باہمی ثقافتی روابط کو فروغ دینا،
-
ہندوستان کی ثقافت کی ساکھ کو بیرون ملک اجاگر کرنا، اور
-
اندورن ملک سیاحت کو فروغ دینا۔
-
مخطوطی نسخوں سے متعلق قومی مشن:
-
قومی سطح کے سروے اور سروے کے بعد مخطوطی نسخوں کا پتہ لگانا،
-
قومی الیکٹرانک ڈاٹا بیس کے لئے ہر ایک مخطوطی نسخوں کی دستاویز سازی اور مخطوطی نسخوں کے خزانے میں شامل کرنا ، جس میں اس وقت 40لاکھ مخطوطی نسخوں سے متعلق معلومات دستیاب ہیں، جو اسے دنیا میں ہندوستانی مخطوطوں کے نسخوں سے متعلق سب سے بڑا ڈاٹا بیس بنا تا ہے۔
-
محفوظ کرنے کے لئے جدید اور دیسی ، دونوں طرح کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے مخطوطی نسخوں کو محفوظ کرنا، اور مخطوطی نسخوں کو تحفظ فراہم کرانے والوں کی ایک نئی نسل کی تربیت کرنا۔
-
لسانیات ، اسکرپٹس اور کریٹیکل ایڈیٹنگ نیز متنوں کی کیٹلاگنگ اور مخطوطی نسخوں کے تحفظ جیسے مخطوطی نسخوں کے مطالعات کے مختلف شعبوں میں اسکالر س کی آئندہ نسل کو تربیت فراہم کرنا۔
-
قدیم ترین اور کمیاب مخطوطی نسخوں کو ڈیجٹائز کر کے مخطوطی نسخوں تک رسائی کو فروغ دینا۔
-
غیر اشاعتی مخطوطی نسخوں اور کٹیلاگز کے اہم ترین ایڈیشنوں کی اشاعت کے ذریعہ مخطوطی نسخوں تک رسائی کو فروغ دینا۔
-
لیکچروں ، سیمیناروں ، اشاعتوں اور پیش رسائی کے دیگر پروگراموں کے ذریعہ مخطوطی نسخو کے ساتھ عوام الناس کی مصروفیت کے لئے راہ ہموار کرنا۔
یہ معلومات ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں فراہم کیں۔
***************************
ش ح ۔ اع ۔ ق ر
22-03.2022
U:2964
(Release ID: 1808037)
Visitor Counter : 160