سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی ایس ٹی - انسپائر فیکلٹی فیلومستقبل کے ٹو ڈی – الیکٹرانکس آلات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے مونو لیئر اور بائی لیئر ٹو ڈی – سیمی کنڈکٹرز کے لیے ڈوپنگ تکنیک پر کام کر رہی ہیں
प्रविष्टि तिथि:
15 MAR 2022 2:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 مارچ 2022: ڈاکٹر دویا سوم ونشی کو جو کولکتہ کی جادو پور یونیورسٹی کے الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونکیشن انجینرئنگ کے محکمے میں کام کر رہی ہیں حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے نے انسپائر فیکلٹی فیلوشپ دی ہے۔ وہ ایک انسپائر فیکلٹی فیلو کے طور پر مونولیئر اور بائی لیئر ٹو ڈی – سیمی کنڈکٹرز کے لیے ڈوپنگ تکنیک کر کام کر رہی ہیں۔ وہ ڈوپنگ میں اضافہ کرنے کے لیے اسٹرین انجینئرنگ اور میٹل / ٹو ڈی – سیمی کنڈکٹر رابطے پر اسٹیکنگ آرڈر کے اثرات کا استعمال کر رہی ہے۔ جس سے مستقبل کے ٹو ڈی الیکٹرانکس آلات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے تجربات میں رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔
ٹرانسیسٹرز کے پہلوؤں کے وقفے وقفے سے سکڑتے رہنے کی وجہ سے سیلی کان ٹکنالوجی اپنی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ لہذا نئے مادوں کے نظام اور آلات کے ڈیزائن کی تلاش کی گئی ہے۔ تاکہ مور کے قانون کو آگے بڑھایا جاسکے۔
اپنے حالیہ تحقیقی کام میں ڈاکٹر دویہ کا گروپ مونو لیئر کے لیے آکسائڈ ڈوپنگ تکنیک کا مقابلہ کرتا ہے اور بائی لیئر کا مقابلہ کرتا ہے۔ اور بائی لیئر ٹو ڈی سیمی کنڈکٹر سے مقابلہ کرتا ہے جو اپنے استحکام ، سی ایم او ایس مطابقت اور اعلیٰ آلاتی کارکردگی کی وجہ سے کافی قابل انحصار نظر آتی ہے۔ انہوں نے نظریاتی اعتبار سے بھی ٹو ڈی میٹیریئلس میں سے متبادل ڈوپنگ کا بنیادی مطالعہ بھی کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ کوانٹم ڈوٹس ، نینو سیٹس وغیرہ جیسے ٹو ڈی سیمی کنڈکٹرز کے مختلف نینو اسٹرکچرز کے امتزاج کے لیے ایک تجرباتی سیٹ اپ پر بھی کام کر رہی ہیں۔ جس کے لیے وہ یہ فیلوشپ گرانٹ استعمال کر رہی ہیں۔
اشاعت کا لنک : (https://doi.org/10.1016/j.ssc.2021.114613)؛ (https://doi.org/10.1209/0295-5075/ac4d0c)
مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر ڈویہ سوم ونشی سے اس ای میل ((somvanshi.divya[at]gmail[dot]com)) آئی ڈی پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

***
(ش ح- ا س- ت ح)
U. No. 2867
(रिलीज़ आईडी: 1807970)
आगंतुक पटल : 161