وزارتِ تعلیم
تعلیمی اصلاحات ہندوستان میں تعلیم کے عالمی معیار پر پوری اتریں گی
Posted On:
21 MAR 2022 3:44PM by PIB Delhi
تعلیم کی وزارت نے مرکزی کابینہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد 29 جولائی ، 2020 ء کو قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) 2020 کا اعلان کیا ہے۔ این ای پی – 2020 دوسری باتوں کے ساتھ ، آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم وغیرہ کے مساوی، جامع اور کثیر الضابطہ تعلیم کے لئے ماڈل سرکاری یونیورسٹیوں کے قیام کا تصور پیش کرتا ہے اور ایم ای آر یو ( کثیر مضامین کی تعلیم و تحقیق کی یونیورسٹیوں ) پر زور دیتا ہے ، جس کا مقصد اعلیٰ ترین عالمی معیارات کو حاصل کرنا ہے ۔ این ای پی میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پروگرامز، کورسز، نصاب، اور سبھی مضامین میں تدریسیات بشمول کلاس میں آن لائن اور او ڈی ایل طریقوں کے ساتھ ساتھ طلباء کی مدد کا مقصد عالمی معیارات کو حاصل کرنا ہے۔ این ای پی – 2020 میں ہندوستان کے ایک اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے قیام کا بھی تصور کیا گیا ہے ، جس میں چار آزاد عمودی طور پر ریگولیشن، ایکریڈیٹیشن، فنڈنگ، اور تعلیمی معیار کی ترتیب کے الگ الگ کام انجام دیئے جائیں گے۔ اسی مناسبت سے وزارت ہائر ایجوکیشن کمیشن آف انڈیا بل کا مسودہ تیار کر رہی ہے۔
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے مطلع کیا ہے کہ اس نے 4 ستمبر ، 2020 ء کو یو جی سی (اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پروگرامز اور آن لائن پروگرامز) ریگولیشنز، 2020 اور یکم جولائی ، 2021 ء کو مزید ترمیمات کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ ضوابط اوپن اور ڈسٹنس لرننگ موڈ اور آن لائن موڈ کے ذریعے ڈگریوں کے حصول کے لئے ہدایات کے کم از کم معیارات مرتب کرتے ہیں۔
یو جی سی نے مزید بتایا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ( این ای پی ) کی سفارش کے پیش نظر اعلیٰ تعلیم میں مجموعی اندراج کا تناسب بشمول پیشہ ورانہ تعلیم کو 26.3 فی صد (2018) سے بڑھا کر 2035 ء تک 50 فی صد کرنے اور اوپن اور ڈسٹنس لرننگ ( او ڈی ایل ) کو مزید فروغ دینے کے لئے یو جی سی نے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، جو موجودہ او ڈی ایل اور آن لائن ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے کر معیار کو یقینی بنائے گی اور ریگونیشن کے نظام کو آسان بنائے گی ۔
مذکورہ معلومات تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2923
(Release ID: 1807967)
Visitor Counter : 149