قانون اور انصاف کی وزارت
منصفانہ عدالتی کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن عدالتیں
Posted On:
21 MAR 2022 2:49PM by PIB Delhi
کووڈ سے پہلے کے دور میں زیادہ تر عدالتوں میں قیدیوں کو عدالت اور جیلوں میں لانے لے جانے کے بغیر ہی زیادہ تر ریمانڈکے معاملات کی سماعت کے لئے ورچوئل میٹ اَپ کا استعمال کیا جا رہا تھا ۔ کووڈ – 19 کے پیش نظر ، اس تجربے نے عدالت میں سماعت کو ویڈیو کانفرنسنگ سے منعقد کرنے میں مدد دی ۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں یکسانیت اور ایک معیار قائم کرنے کی خاطر معزز سپریم کورٹ نے 6 اپریل ، 2020 کو ایک حکم جاری کیا ، جس کی رو سے وی سی کے ذریعہ کی گئی سماعت کو قانونی جواز حاصل ہو گیا ۔ اس کے علاوہ ، 5 ججوں کی ایک کمیٹی نے وی سی کے لئے ماڈل ضابطے مرتب کئے ، جنہیں مقامی عدالتوں میں استعمال کرنے کی خاطر تمام ہائی کورٹوں کو یہ ضابطے فراہم کئے گئے ۔ 23 ہائی کورٹوں نے پہلے ہی ، ان ماڈل رولز کو اپنا لیا ہے ۔ کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ ( وی سی ) عدالتوں کی اہم کارروائی ثابت ہوئی کیونکہ اس دوران عدالتوں میں سب کی حاضری کے ساتھ عام سماعت ممکن نہیں تھی ۔ جب سے کووڈ لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے ، ضلع عدالتوں نے 11140223 معاملات کی سماعت اور ہائی کورٹوں نے 31 جنوری ، 2022 ء تک 6021688 معاملات کی سماعت ( کل 1.71 کروڑ معاملات ) ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی ہیں ۔ لاک ڈاؤن کی مدت شروع ہونے کے بعد سے 8 جنوری ، 2022 ء تک سپریم کورٹ نے 181909 معاملات کی سماعت وی سی کے ذریعہ کی ہے ۔ عدالتوں میں وی سی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی خاطر تعلقہ کی سطح سمیت تمام عدالتوں کے کمپلکس میں ایک ایک وی سی کا ساز و سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، 14443 عدالتی کمروں میں 2506 وی سی کیبن قائم کرنے کی خاطر فنڈ فراہم کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، 1500 وی سی لائسنس حاصل کئے گئے ہیں ۔ 3240 عدالتوں کے احاطوں اور 1272 جیلوں کے درمیان وی سی کی سہولیات پہلے ہی موجود ہیں ۔ دستاویزات کو دیکھنے کے لئے 1732 مشینوں کی خریداری کی خاطر 7.60 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔
ڈجیٹل فرق کو دور کرنے کی خاطر حکومت نے ای – سیوا کیندر قائم کرنے کے لئے 12.54 کرو ڑروپئے جاری کئے ہیں ۔ 31 جنوری ، 2022 ء تک 25 ہائی کورٹوں کے تحت 475 ای – سیوا کیندر کام کرنے لگے ہیں ۔ عدالتی کمپلیکس میں ای – فائیلنگ کے لئے 1732 ہیلپ ڈیسک بنائے گئے ہیں ۔ تمام کمپیوٹر سے لیس عدالتوں میں عدالتی سروس سینٹر قائم کئے گئے ہیں ، جو مدعی / وکیلوں کے ذریعہ پٹیشن داخل کرنے ، عدالت میں جاری مقدمات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے وغیرہ کاموں کے لئے ایک واحد ونڈو کے طور پر کام کریں گے ۔ اترا کھنڈ اور تلنگانہ ہائی کورٹوں میں معاملات کا جلد فیصلہ کرنے کی خاطر وائی فائی اور کمپیوٹر سے لیس ای – کورٹ وین بھی شروع کی گئی ہیں ۔ ڈجیٹل فرق کو ختم کرنے اور لوگوں کو عدالت کے ڈجیٹل کام کاج کے بارے میں مطلع کرنے کی خاطر مختلف فریقوں کو وقتاً فوقتاً تربیتی پروگراموں اور بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ وکیلوں کو ای – فائلنگ کے بارے میں جانکاری دینے کی خاطر تمل ناڈو ، گوا اور دلّی بار کونسل کے ذریعے ای – فائلنگ پر ویبینار کا انعقاد جون ، 2020 ء میں کیا گیا ، جس میں 19000 سامعین نے شرکت کی ۔ ای – فائلنگ کے لئے ’’ ای – فائلنگ کے لئے قدم بہ قدم گائیڈ ‘‘ نامی ایک مینوول تیار کیا گیا ہے اور اسے ای – فائلنگ پورٹل پر ڈالا گیا ہے ، جو ہندی اور انگریزی میں ہے اور اسے وکیل اور مدعی حضرات استعمال کر سکتے ہیں ۔ اسے 12 علاقائی زبانوں میں بھی جاری کیا گیا ہے ۔ بیداری پیدا کرنے کی مہم کے تحت ای – کورٹ سروس کے نام سے یو ٹیوب چینل تیار کیا گیا ہے ، جس میں فریقین کو ویڈیو کے ذریعہ سمجھایا گیا ہے ۔ مذکورہ ویڈیو ای – فائلنگ پورٹل ہیلپ ڈیسک پر اور ای - کمیٹی یو ٹیوب چینل کے ذریعہ سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں ۔ ای کورٹ سروس کے تحت ای سی ایم ٹی ٹول اور تربیت کاروں کی تربیت قومی سطح پر سپریم کورٹ کے ذریعہ فراہم کی گئی ہے ۔ اسی طرح ہائی کورٹوں میں 5409 ماسٹر تربیت کاروں کو تربیت دی جا چکی ہے ۔ یہ ماسٹر تربیت کار ملک کے ہر ضلع میں وکیلوں کو ، ان کی علاقائی زبانوں میں ای – فائلنگ کے بارے میں تربیت دے رہے ہیں اور ماسٹر ٹرینر ایڈوکیٹ کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔
مذکورہ معلومات قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر جناب کرن ریجیجو نے آج راجیہ سبھا میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2920
(Release ID: 1807962)
Visitor Counter : 149