ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درختوں کی منتقلی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 MAR 2022 5:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 مارچ 2022:

درختوں کی منتقلی/پیوند کاری ریاستی حکومت کے حکام کے ذریعے مروجہ موسمی اور ایڈافک عوامل کے ساتھ ساتھ درختوں کی جسمانی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ تاہم درختوں کی پیوند کاری/منتقلی ایک ترقی پذیر تکنیک ہے جو ملک کے لیے نسبتاً نئی ہے۔

درختوں کی کٹائی کی اجازت متعلقہ ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سرکاری حکام ریاست کے مخصوص ایکٹ، ضوابط، رہ نما خطوط اور عزت مآب عدالتوں کے احکامات کے مطابق دیتے ہیں۔ تاہم جنگلات کی زمین کو غیر جنگلاتی مقصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت اس شرط کے ساتھ دی جاتی ہے کہ کم سے کم درخت کاٹ جائیں۔ منتقلی کے لیے موزوں درختوں کی شناخت زمینی صورت حال اور مختلف موسمی، ایڈافک اور جسمانی حالات پر منحصر فیلڈ افسران کے ذریعے کی جاتی ہے۔

گذشتہ پانچ برسوں (2016-17 سے 2020-21) کے دوران جنگلات کی زمین کے استعمال کی تجاویز جن میں 1,20,33,775 درخت شامل تھے، کو جنگلات (تحفظ) ایکٹ 1980 کی دفعات کے تحت منظوری دی گئی اور 20,81,04,094 پودے تلافی  شجرکاری کے تحت لگائے گئے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے دی ہیں۔

*****

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 2948

 


(ریلیز آئی ڈی: 1807911) وزیٹر کاؤنٹر : 171
یہ ریلیز پڑھیں: English