اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں پارسی آبادی میں کمی

Posted On: 21 MAR 2022 4:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 مارچ 2022:

اس وزارت کے پاس دستیاب مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق پارسی (زرتشتی) برادری کی آبادی 2001 کی مردم شماری میں 69,601 سے کم ہو کر 2011 کی مردم شماری میں 57,264 رہ گئی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے بھارت میں پارسیوں کی آبادی میں کمی کو روکنے کے لیے جیو پارسی اسکیم نافذ کی۔ جیو پارسی اسکیم پارسی آبادی کو مستحکم کرنے کے لیے سائنسی پروٹوکول اور ڈھانچے کی مداخلت کو اپناتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 359 بچے اعانت کے ساتھ پیدا ہو چکے ہیں۔

پارسی آبادی کے زوال پذیر رجحان پر قابو پانے کے لیے اقلیتی امور کی وزارت ایک کمیونٹی مخصوص اسکیم یعنی 'جیو پارسی' نافذ کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تین اجزا ہیں:   (1) وکالت – جس میں بارآوری، شادی، خاندان اور عمر رسیدہ کونسلنگ جوڑوں کی کونسلنگ شامل ہے جن میں تعلقات کی تنظیم، پرورش، منشیات کے بارے میں آگاہی وغیرہ پر ورکشاپس شامل ہیں۔ (2) کمیونٹی کی صحت- پارسی والدین کو کریچ/ بچوں کی دیکھ بھال، بزرگوں کی مدد وغیرہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرنا (3) طبی معاونت- اس میں معاون تولیدی ٹیکنالوجیوں فرٹیلائزیشن اور انٹرا سائٹوپلاسمک انجکشن (آئی سی ایس) اور سروگیسی سمیت دیگر طریقے کے لیے مالی امداد بھی شامل ہے ۔

پارسی جوڑے جن کی خاندانی آمدنی 10 لاکھ روپے سے کم ہے اور خاندان کے ساتھ رہنے والے بزرگ افراد کو فراہم کی جانے والی مجموعی مالی امداد 224.61 لاکھ روپے سے زیادہ رہی ہے۔ یہ مدد 115 پارسی جوڑوں کو فراہم کی گئی ہے۔

اس وزارت کو پارسی برادری کی طرف سے کوئی مخصوص درخواست موصول نہیں ہوئی ہے کہ وہ پارسی برادری کو آتش کدے محفوظ رکھنے میں مدد کرے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح - ع ا - م ر

U. No. 2945

 


(Release ID: 1807905) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Marathi