شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت ہوائی اڈوں پر سبز توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے


ہوائی اڈے چلانے والوں  کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  کاربن کے استعمال کو ختم کرنے اور صفر اخراج  کے لیے کام کریں

Posted On: 21 MAR 2022 3:18PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت  جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

ہوائی اڈوں پر سبز توانائی کی حوصلہ افزائی کے لیے، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) سمیت ہوائی اڈے چلانے والوں نے  سبز اور قابل تجدید توانائی پیدا کرنے اور ذاتی کھپت کے لیے متعدد مقامات/ہوائی اڈوں پر نیٹ میٹرنگ/کیپٹو موڈ کے تحت سولر پاور پلانٹ لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ،  کچھ ہوائی اڈے کھلی رسائی کے ذریعے سبز توانائی خرید رہے ہیں۔ جن ہوائی اڈوں پر سولر پلانٹ لگائے گئے ہیں، ان کی ریاست وار/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) نے ملک کے ہوائی اڈوں پر کاربن  کے استعمال کو ختم کرنے اور صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پہل کی ہے اور علم کے اشتراک کے اجلاس منعقد کیے ہیں، تاکہ  ہندوستانی ہوائی اڈوں پر کاربن کے حساب کتاب اور رپورٹنگ کے فریم ورک کو معیاری بنایا جا سکے اور ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، ہوائی اڈے چلانے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ہوائی اڈوں پر کاربن کے اخراج کی پیمائش کریں اور مرحلہ وار طریقے سے کاربن کے استعمال کو ختم کرنے اور صفر اخراج کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کام کریں۔

 

ضمیمہ

 

 

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

ہوائی اڈے کا نام

1

انڈومان اور نکوبار جزائر (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

پورٹ بلیئر

2

آندھرا پردیش

راجا مندری

3

وجے واڑہ

4

تروپتی

5

آسام

ڈبرو گڑھ (موہن باڑی)

6

جورہاٹ

7

سلچر

8

گوہاٹی

9

بہار

گیا

10

پٹنہ

11

چھتیس گڑھ

رائے پور

12

چنڈی گڑھ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

چنڈی گڑھ

13

دہلی (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

صفدر جنگ

14

آئی جی آئی ایئرپورٹ

15

گجرات

راجکوٹ

16

وڈودرا

17

بھج

18

احمد آباد

19

جھارکھنڈ

رانچی

20

کرناٹک

کے آئی اے بنگلورو

21

کیرالہ

کالی کٹ

22

کوچین

23

ترواننت پورم

24

لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

لیہہ

25

مدھیہ پردیش

بھوپال

26

اندور

27

مہاراشٹر

گونڈیا

28

جوہو

29

اورنگ آباد

30

ناگپور

31

پونہ

32

سی ایس ایم آئی ایئرپورٹ ممبئی

33

شرڈی

34

ناسک (اوزر)

35

منی پور

امفال

36

اوڈیشہ

جھارسوگڈا

37

بھونیشور

38

پڈوچیری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

پڈوچیری

39

پنجاب

امرتسر

40

راجستھان

کشن گڑھ

41

جیسلمیر

42

جودھپور

43

جے پور

44

تمل ناڈو

مدورئی

45

چنئی

46

تروچیراپلی (تریچی)

47

تلنگانہ

آر جی آئی ایئرپورٹ حیدرآباد

48

حیدر آباد (بیگم پیٹ)

49

تریپورہ

اگرتلہ

50

اتر پردیش

الہ آباد (پریاگ راج)

51

کانپور

52

لکھنؤ

53

وارانسی

54

مغربی بنگال

باگ ڈوگرہ

55

کولکاتا

 

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 2907



(Release ID: 1807875) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Telugu