محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانک امپلائمنٹ ایکسچینج

Posted On: 21 MAR 2022 5:20PM by PIB Delhi

حکومت نیشنل کیریئر سروس (این سی ایس) پروجیکٹ کو نافذ کر رہی ہے تاکہ ملازمت سے متعلق متعدد خدمات فراہم کی جا سکیں جیسے ملازمت کی تلاش اور میچنگ، کیریئر کاؤنسلنگ، پیشہ ورانہ رہنمائی، مہارت کی ترقی کے کورسز کے بارے میں معلومات وغیرہ۔ یہ خدمات نیشنل کیرئیر سروس پورٹل (www.ncs.gov.in) پر آن لائن دستیاب ہیں۔ پورٹل ملازمت کے متلاشیوں کو ڈیجی لاکر کے ذریعے این سی ایس پر اپنے ہنر کے سرٹیفکیٹ منسلک کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (PMKVY) کی تربیت لینے والے امیدواروں کا سرٹیفکیٹ بھی اسکل انڈیا پورٹل کے ساتھ انضمام کے ذریعے NCS تک قابل رسائی ہے۔ این سی ایس پورٹل پر رجسٹرڈ امیدوار اپنی اہم مہارتوں اور تعلیم وغیرہ سے متعلق معلومات بھی فراہم کر سکتا ہے جس کی بنیاد پر وہ متعلقہ ملازمتیں تلاش کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بجٹ 2022-23 کے دوران، حکومت نے NCS پورٹل کو اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے ASEEM پورٹل، وزارت محنت اور روزگار کے eShram پورٹل اور مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت کے UDYAM پورٹل سے منسلک کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس سے NCS پورٹل پر امیدواروں کے ہنر پر مبنی ڈیٹا بیس میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزارت محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 2950


(Release ID: 1807864) Visitor Counter : 134


Read this release in: English