قانون اور انصاف کی وزارت
ہندوستان کی قومی جوڈیشیل بنیادی ڈھانچے کی اتھارٹی
Posted On:
21 MAR 2022 2:47PM by PIB Delhi
ہندوستان کی سپریم کورٹ کی رجسٹری میں، عدالتی بنیادی ڈھانچے اور عدالتی سہولیات کی صورتحال پر اعداد وشمار مرتب کیا ہے۔ ہندوستان کے چیف جسٹس کی جانب سے، عدالتوں کے لیے مناسب بنیادی ڈھانچے کے انتظام کے لیے، ہندوستان کی قومی جوڈیشل بنیادی ڈھانچے کی اتھارٹی (این جے آئی اے آئی) کے قیام کے لیے ایک تجویز موصول ہوئی ہے جس کے مطابق ایک گورننگ باڈی ہوگی جس میں ہندوستان کے چیف جسٹس سرپرست ہوں گے۔اس تجویز کی دیگر نمایاں خصوصیات یہ ہیں کہ این جے آئی اے آئی تمام ہائیکورٹوں کے تحت یکساں ڈھانچے کے علاوہ ، ہندوستانی عدالتی نظام کے لیے کارروائی جاتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، تخلیق ، ترقی، دیکھ بھال اور انتظام کے لیے روڈ میپ کی تیاری میں مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے گا۔ اس تجویز کو مختلف ریاستی حکومتوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجا گیا ہے کیونکہ وہ سب ایک اہم شراکت دار ہیں اور اس معاملے پر غور وفکر کے قابل بنانے کے لیے اس تجویز پر ان کے خیالات کا سامنے ہونا ضروری ہے۔
جہاں تک عدلیہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے مرکزی سرپرستی والی اسکیم کا تعلق ہے، عدلیہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کی بنیادی ذمے داری ، ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ ریاستی حکومتوں کے وسائل کو بڑھانے کے لیے ، مرکزی حکومت ، ضلع اور ماتحت عدالتوں میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے فروغ کے لیے مرکز کے زیر سرپرستی شدہ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جس کے ذریعے ریاستی حکومتوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مقررہ فنڈ، شیئرنگ پیٹرن میں ،مالی مدد کے طور پر فراہم کئے جارہے ہیں۔یہ اسکیم 94-1993 سے نافذ کی جارہی ہے۔ اب تک، مرکزی سرکار نے ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس اسکیم کے تحت 8758.71 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ہے، جس میں سے 5314.40 کروڑ روپئے کی رقم 15-2014 کے بعد سے جاری کی گئی ہے۔ یہ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر جاری رقم کا تقریباً 60.68 فیصد ہے۔ حکومت نے یکم اپریل 2021 سے 31 مارچ 2026 تک پانچ سال کی مدت کے لیے اسی سی ایس ایس کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے، جس میں اس کے لیے 5307 کروڑ روپئے کا مرکزی حصے سمیت 9000 کروڑ روپئے بجٹ جاتی رقم کے طور پر مختص کئے گئے ہیں۔ اسکیم کے اجزاء میں توسیع کی گئی ہے تاکہ ضلع اور ماتحت عدالتوں میں عدالت کے ہال اور رہائشی یونٹوں کے علاوہ بیت الخلاء، ڈیجیٹل کمپیوٹرس رومز، اور وکلاء کے ہال کی تعمیر کا احاطہ کیا جاسکے۔اسکیم کی توسیع اور اسکیم میں نئی خصوصیات کے تعارف کے مطابق ، 19 اگست 2021 کو عدلیہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے مرکز کی سرپرستی والی اسکیم کےنفاذ کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں قانون اور انصاف کی وزارت میں مرکزی وزیر جناب کرن ریجیجو نے فراہم کیں۔
*****
U.No.2917
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1807854)
Visitor Counter : 402