پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

خام تیل کی درآمد میں کمی کرنے کےلئے مختلف اقدامات کئے گئے

Posted On: 21 MAR 2022 4:28PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران فروری 2022 تک خام تیل کی پیداوار 31.80 ملین میٹرک ٹن کے ہدف کے مقابلے میں 28.51 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں خام تیل کی پیداوار میں کمی قدرتی کمی اور پکے  کھیتوں کے کنوؤں میں پانی کی کمی میں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

خام تیل کی درآمد کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کے  ساتھ ساتھ معیشت میں قدرتی گیس کے حصے کو بڑھانے اور گیس پر مبنی معیشت کی طرف بڑھنے کی سمت میں  ملک بھر میں ایندھن/فیڈ اسٹاک کو قدرتی گیس کے  طور پر استعمال کو فروغ دے کر مانگ کا متبادل، قابل تجدید اور متبادل ایندھن جیسے ایتھنول، سیکنڈ جنریشن ایتھنول، کمپریسڈ بائیو کا فروغ  دینا ،گیس اور بائیو ڈیزل، ریفائنری کے عمل میں بہتری، توانائی کی کارکردگی اور تحفظ کو فروغ دینا، پروڈکشن شیئرنگ کانٹریکٹ (پی ایس سی )،حکومت کے تحت مختلف پالیسیوں کے ذریعے تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار بڑھانے کی کوششیں، دریافت شدہ چھوٹی فیلڈ پالیسی، ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اور لائسنسنگ پالیسی وغیرہ شامل ہیں۔

حکومت نے قومی تیل کمپنیوں کو الیکٹرانک سنگل ونڈو میکانزم سمیت منظوری کے عمل کو ہموار کرتے ہوئے نجی شعبے کی وسیع تر شرکت کے لیے فعال آزادی بھی فراہم کی ہے۔ایتھنول بلینڈنگ پروگرام پر مزید زور دینے کےلئے،حکومت ہند تین کی مارکینٹنگ کمپنیوں  کے ذریعہ  ملک بھر میں جی 2 ایتھنول  پلانٹس  قائم کررہی ہے، ساتھ ہی کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی ) کے آٹو موٹیو فیول کے طور پر استعمال کو فروغ دینے کے لیے، سستی نقل و حمل کی طرف پائیدار متبادل (ایس اے ٹی اے ٹی) پہل  کا آغاز کیا گیا ہے ،جس کے تحت تیل کی مارکیٹنگ کمپنیاں سی بی جی  پیدا کرنے کے لیے ممکنہ کاروباری افراد سے اظہار دلچسپی (ای او آئی ) کو مدعو کر رہی ہیں۔

****

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:2930



(Release ID: 1807848) Visitor Counter : 121


Read this release in: English