وزارت دفاع
تمل ناڈو میں دفاعی راہداری کے پروجیکٹ
Posted On:
21 MAR 2022 2:41PM by PIB Delhi
اترپردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی صنعتی کوریڈور (ڈی آئی سیز) قائم کئے گئے ہیں۔ جن کا مقصد ان دونوں دفاعی کوریڈرو میں سے ہر ایک میں 10000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ اترپردیش دفاعی صنعتی کوریڈور (یو پی ڈی آئی سی) ، کے لیے اترپردیش سرکار کی جانب سے موصول اطلاع کے مطابق ، 8764 کروڑ روپئے کی مالیت کی امکانی سرمایہ کاری کے ساتھ ، آج کی تاریخ تک 63 مفاہمت ناموں (ایم ا و یوز) پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اترپردیش کے دفاعی صنعتی کوریڈور میں مرکزی اصل سرمایہ کاری 1552 کروڑ روپئے کی ہے۔ مزید برآں،تمل ناڈو کی سرکار کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق ،تمل ناڈو کے دفاعی صنعتی کوریڈور (ٹی این ڈی آئی سی) میں ، مفاہمت ناموں وغیرہ کے ذریعے، 39 صنعتوں نے 11103 کروڑ روپئے کی امکانی سرمایہ کے انتظام کئے ہیں۔ متعلقہ ریاستی سرکاریں سڑکوں کو جوڑنے ، بجلی، پانی اور گندے پانی کے نکاس وغیرہ جیسی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی فروغ کے لیے معاونت فراہم کرتی ہیں، جن کا مقصد راہداریوں کی فروغ کرنا ہے۔
ستمبر 2021 میں دفاع کے مرکزی وزیر کو ،تمل ناڈو میں صنعتوں کے وزیر کے ذریعے پیش کردہ مفاہمت نامے میں ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن بنیادی ڈھانچہ، ڈی آر ڈی او لیب، اے ای ڈبلیو سی ایس کے لیے تجارتی پیداواری اکائیاں، دفاعی آراضی کی منتقلی اور ایچ اے ایل کے ساتھ مشترکہ پروجیکٹ (جے وی) کی تفصیل وغیرہ کے قیام کے لیے تجاویز ہیں۔متعلقہ محکمے/ تنظیموں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنےموجودہ رہنما خطوط اور ضابطوں کے مطابق مناسب اقدام کریں گے۔
یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 21 مارچ 2022 کو راجیہ سبھا میں جناب پی ولسن کو ایک تحریری جواب فراہم کیں۔
*****
U.No.2913
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1807823)