وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سینک اسکول سوسائٹی

Posted On: 21 MAR 2022 2:40PM by PIB Delhi

حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں/ نجی اسکولوں / ریاستوں حکومت کے ساتھ اشتراک میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کی پہل کی منظوری دی ہے جو کہ درجہ بندی کے لحاظ سے کلاس 6 سے شروع ہوکر ، زیادہ سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کے ساتھ دی گئی ہے۔ سینک اسکولوں کی سوسائٹی وزارت دفاع کے زیر اہتمام ہے۔ ان میں سینک اسکولوں کا مقصد ایک خصوصی  عمودی، الگ طرح کے سینک اسکولوں سے مختلف ہے۔ اس کے باوجود نئے اسکولوں کو اکیڈمک تک پلس نصاب کی پیروی کرنے کی ضرورت ہوگی جیسا کہ موجودہ سینک اسکولوں میں ہے جس میں قدر پر مبنی نصاب اور زندگی کی مہارتیں، این سی سی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی تربیت شامل ہے تاکہ قومی جذبے، بے مثال شجاعت اور ناقابل شکست اخلاق کو فروغ دیا جاسکے۔ان کا مقصد ملک اور معاشرے کے لیے احترام کے اقدار کے ساتھ وابستگی جبکہ ’’اکیڈمک پلس‘‘ قسم کے تعلیمی ماحول اور اسی ترتیب کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

وزارت دفاع کی سینک اسکول سوسائٹی کو غیرسرکاری تنظیموں / نجی ا سکولوں/ ریاستوں حکومتوں کی جانب سے، http://sainikschool.ncog.gov.inکے ذریعے379 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو اہلیت کی میٹنگ کی بنیاد پر مختصر فہرست سے مشروط ہیں۔ اس مقصد کے لیے وضع کردہ تقاضے اور شراکت داری موڈ میں نئے اسکولوں کے قواعد وضوابط سے  متفق ہونا اور سینک اسکولوں کی سوسائٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنا شامل ہے۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 21 مارچ 2022 کو راجیہ سبھا میں محترمہ اندو بالا گوسوامی کے تحریری جواب میں دیں۔

*****

U.No.2914

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1807785) Visitor Counter : 154
Read this release in: English , Tamil