وزارت دفاع

مشترکہ فوجی مشق لامتئے-2022  کے لئے بھارتی فوجی کنٹنجینٹ سیشلز پہنچا

Posted On: 21 MAR 2022 2:13PM by PIB Delhi

بھاتی فوج اور سیشلز ڈیفنس فورسز ( ایس ڈی ایف) کے درمیان  22  مارچ 31  مارچ  2022  تک  سیشلز ڈیفنس اکیڈمی  (ایس ڈی اے)، سیشلز میں  نویں  مشترکہ فوجی مشق  لامتئے – 2022  کا اہتمام کیا جائے گا۔ بھارتی فوج  اور  سیشلز  ڈیفنس  فورسز  دونوں کی ایک  انفینٹری  پلٹن  کمپنی  ہیڈ کوارٹرس  کے  ساتھ اس مشترکہ مشق میں  شرکت کرے  گی، جس کا مقصد  نیم  شہری  ماحول میں  مخالف  افواج کے  خلاف  مختلف کارروائیوں کے دوران حاصل شدہ  تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرانا  اور  مشترکہ کارروائیاں کرنے کی  صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

بھارتی فوج کا دو /  تین  گورکھا رائفلز گروپ  (پیرکنٹھی بٹالین) پر مشتمل  کنٹنجینٹ 21  مارچ 2022  کو سیشلز  پہنچا۔

مشق لامتئے 2022 دو سال میں ایک بار کی جانے والی  تربیت مشق ہے۔ جس کا انعقاد  2001  سے سیشلز میں کیا جا رہا ہے۔ قابل غور  ہے کہ  بھارت کے ذریعہ کئی ملکوں کے ساتھ  فوجی تربیتی مشقیں کی جاتی ہیں۔ ان میں  سیشلز میں  کی جانے والی  مشق  لامتئے   موجودہ عالمی  صورت حال  اور  بھارت بحر الکاہل خطے میں سلامتی  کے لئے بڑھتی ہوئی تشویش  کے باعث دونوں ملکوں  کو در پیش  سکیورٹی  چیلنجوں  کی وجہ سے  بہت اہم ہے۔

10 دن تک چلنے والی اس مشترکہ مشق میں  میدانی  تربیتی مشقیں  ،جنگ سے  متعلق مباحثے، لیکچرس ، مظاہرے شامل ہیں اور یہ  ایک دو روزہ  درستی مشق  کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ مشترکہ تربیتی مشق کا مقصد  مہارتوں، تجربات  اور  دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان اچھے طریقہ کار کے تبادلے  کے علاوہ  دو طرفہ فوجی  تعلقات  کو فروغ دینا بھی ہے۔ دونوں ملکوں کی افواج مشترکہ کارروائیاں کرنے کے لئے  نیو جنریشن آلات  اور  ٹیکنالوجی کے استعمال اور  مظاہرے کے ساتھ  نیم شہری  ماحول میں  پیش  آنے والے متوقع  خطرات  کو  دور کرنے کے لئے  مشترکہ طور پر  تربیت  ،منصوبہ بندی ، سوچی سمجھی   تدابیری ڈرلز انجام دیں گی۔ نیم شہری  ماحول میں  دشمن افواج  کے خلاف جنگ میں  تدابیری مہارتوں  میں اضافے اور  مختلف افواج کے ساتھ مل کر کام  کرنے کی صلاحیت میں اضافے پر خصوصی  زور دیا جائے گا۔

 بھارتی فوجی کنٹنجینٹ کے  کمپنی کمانڈر  میجر ابھیشیک نیپال سنگھ نے کہا کہ  ‘‘دونوں  ملکوں کی افواج کے درمیان  دو طرفہ فوجی  تعاون  اور  مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت  میں اضافے کے لئے  دو  سال میں ایک بار  کی جانے والی یہ  مشق  اس لئے اہم ہے کہ  یہ سیشلز میں  ایک بیرونی  ملک کے ساتھ کی گئی ہے۔ہم  درستی ڈرلز بات چیت  تدابیری مشقوں کی بنیاد پر  مختلف  صورت حال میں  غیر روایتی کارروائیوں  میں طریقہ کار  کے ساتھ ساتھ نئی  ٹیکنالوجی کو شامل کرنے  اور  اس کے مختلف عملی پہلوؤں کو سمجھنے  اور  ان کی مشق کرنے  کے متمنی ہیں۔’’

مشرکہ فوجی مشق  سے  بھارتی فوج  اور  سیشلز  ڈیفنس  فورسز  (ایس ڈی ایف) کے درمیان  دفاعی تعاون کی سطح میں اضافہ ہو گا   اور  دونوں ملکوں  کے دو طرفہ تعلقات  میں  اضافے  کا اظہار بھی  ہوگا ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ArrofContingentatSeychellesZK5P.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-اگ - ق ر)

U-2900



(Release ID: 1807635) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Marathi