مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
رہائش اور شہری امور کی وزارت نے ایٹ اسمارٹ سٹیز چیلنج کے فاتحین کا اعلان کی؛
ایٹ اسمارٹ سٹیز چیلنج کے پائلٹ مرحلے کے اعلیٰ 11ایوارڈ یافتگان چنڈی گڑھ ، اندور،جموں،جبل پور، پنجی، راج کوٹ، راؤر کیلا، ساگر، سورت، تُمکور اور اُوجین ہے
فاتحین کے لئے اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا
Posted On:
16 MAR 2022 5:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16؍مارچ2022:
رہائش اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)نے آج ایٹ –اسمارٹ سٹیز چیلنج کے لئے 11فاتح شہروں کا اعلان کیا۔یہ شہر اب چیلنج کے ڈیپ انگیجمنٹ والے مرحلے میں داخل ہوں گے، جہاں پائلٹ مرحلے میں شروع کئے گئے پروجیکٹوں کو طویل مدتی طریقے سے وسعت دی جائے گی۔ ایٹ –رائٹ انڈیاوژن کو شہر سطح تک وسعت دینے کے لئے ہندوستانی غذائی تحفظ و معیار اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی)کے تعاون سے ایم او ایچ یو اے نے 15 اپریل 2021ء کو یہ چیلنج شروع کیا تھا۔
ورچوئل پروگرام کی صدارت ایم او ایچ یو اے کے سیکریٹری جناب منوج جوشی نے کی اور انہوں نے پائلٹ مرحلے کے فاتح شہروں کے ناموں کا اعلان کیا ۔اس موقع پر ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او جناب ارون سنگھل موجود تھے۔اس پروگرام میں چیلنج کو حمایت دینے والی شراکت دار تنظیموں کے بین الاقوامی اور ہندوستانی افسران بھی شامل ہوئے، جس میں میلان اربن فوڈ پالیسی پیکٹ(ایم یو ایف پی پی)، دی فوڈ فاؤنڈیشن، یو کے سے تجزیاتی کمیٹی کے ماہرین ، فاتح شہروں ے نمائندے تھے۔اس کے علاوہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے حکم نے بھی شرکت کی، جن میں شہر کمشنر اور 100 اسمارٹ شہروں کے سی ای او شامل ہیں۔
اس موقع پر بولتے ہوئے جناب منوج جوشی نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ایٹ –اسمارٹ سٹیز چیلنج کی شروعات کے ساتھ ہی آج ہم ایٹ –رائٹ انڈیا وژن کو اسمارٹ شہروں کی سطح تک بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اِن 11شہروں کی کوششوں سے ہم ایک ایسی تحریک کے شروع ہونے کی امید کرتے ہیں، جو تمام شہروں کو اپنے غذائی سسٹم کو بدلنے اور غذائی تحفظ کو ضابطہ ماحول کو طاقت ور کرنے ، صارفین کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لئے متحرک کرے اور اُن سے ہندوستان کے شہروں میں بہتر غذائی متبادل تیار کرنے پر زور دے۔
ایٹ –اسمارٹ سٹیزکا چیلنج اسمارٹ شہروں کو ایک منصوبہ تیار کرنے کے لئے متحرک کرنا ہے، جو غذا سے متعلق مسئلوں سے نمٹنے کے لئے ’اسمارٹ حل کے استعمال کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی، سماجی اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے کے تعاون سے ایک صحت مند محفوظ اور مستحکم غذائی ماحولیات کی حمایت کرتی ہو۔ غذائی تحفظ اور ضابطہ ماحول کو مضبوط کرکے صارفین کے درمیان بیداری اور ہندوستان کے اسمارٹ شہروں میں اُنہیں بہتر غذائی متبادل تیار کرنے پر زور دے کر ایٹ –رائٹ انڈیا کے تحت مختلف پہلوں کو اپنانے اور بڑھانے میں اپنی کوششوں کو پہچاننے کے لئے شہروں کے درمیان ایک مقابلے کی شکل میں چیلنج کا تصور کیا تھا۔
اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت تمام شہروں ، ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی دارالحکومتوں اور 500000سے زیادہ آبادی والے شہروں کو چیلنج میں حصہ لینے کے مدعو کیا گیا تھا۔ ایٹ –رائٹ انڈیا فریم ورک اور چلائی گئی پائلٹ سرگرمیوں کی بنیاد پر 108شہروں کو رجسٹرڈ کیا گیااور 36 شہروں نے اپنے اسکور کارڈ اور وژن فارم جمع کئے۔ تجزیے کے بعد 11شہروں کو ایک جوری ، جس میں ایم یو ایف پی پی ، فوڈ فاؤنڈیشن اور این ای ٹی پی آراو ایف اے این (غذا اور تغذیہ سے جڑے پیشہ وروں کا نیٹ ورک)کے قومی اور بین الاقوامی ماہرین شامل تھے، نے فاتح کی شکل میں چنا ہے۔ جیتنے والے اِن شہروں کو ایم او ایچ یو اے کی طرف سے 50-50لاکھ روپے کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، آگے یہ شہر ایٹ –رائٹ انڈیا پہل کی عمل آوری سمیت اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے اگلے 12ماہ کی مدت میں گہری شراکت داری میں شامل ہوں گے۔
ای –اسمارٹ سٹیز چیلنج کے بارے میں زیادہ معلومات کے لئے براہ کرم https://eatrightindia.gov.in/eatsmartcity/home پر جائیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 2829)
(Release ID: 1807384)
Visitor Counter : 173