کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعتی راہداریاں

Posted On: 16 MAR 2022 5:17PM by PIB Delhi

چنئی-بنگلور (سی بی آئی سی)، بنگلورو-ممبئی (بی ایم آئی سی) اور حیدرآباد-بنگلور (ایچ بی آئی سی) کی حیثیت درج ذیل ہے:

  1. چنئی بنگلورو صنعتی راہداری (سی بی آئی سی): کرناٹک میں تماکورو، آندھراپردیش میں کرشناپٹنم اور تملناڈو میں پونیری نامی تین نوڈس کی سی بی آئی سی کے تحت ترقیات کے لیے شناخت کی گئی ہے۔ ا ن نوڈس کی صورتحال درج ذیل ہے:

کرشنا پٹنم نوڈ: اس پروجیکٹ کو  حکومت ہند نے 30 دسمبر 2020 کو منظوری دی تھی۔ ایکٹی ویشن علاقے کے طور پر ، 2500 ایکڑ کے رقبے کے لیے تفصیلی ماسٹر پلاننگ اور ابتدائی انجینئرنگ سے متعلق سرگرمیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ٹرنک بنیادی ڈھانچے کے نفاذ کے لیے  ا نجینئرنگ، سرکاری خریداری اور تعمیرات (ای پی سی) کے ٹینڈر سے متعلق کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

تماکورو نوڈ: اس پروجیکٹ کو حکومت ہند 30 دسمبر 2020 کو منظوری دی تھی۔ ایکٹی ویشن علاقے کے طور پر ،1736 ایکڑ کے رقبے کے لیے تفصیلی ماسٹر پلاننگ اور ابتدائی انجینئرنگ سے متعلق سرگرمیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ماحولیاتی کلیئرنس حاصل کرلیا گیا ہے۔ٹرنک بنیادی ڈھانچے کے نفاذ کے لیے  ای پی سی کے ٹینڈر سے متعلق کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

پونیری نوڈ: 4000 ایکڑ کے رقبے کے لیے تفصیلی ماسٹر پلاننگ اور ابتدائی انجینئر کا کام کرنے کے لیے کنسلٹنٹ کا تقرر کیا جاچکا ہے۔

  1. بنگلورو ممبئی  صنعتی  راہداری (بی ایم آئی سی): بی ا یم آئی سی کا نظریاتی منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ کرناٹک کی سرکار اور مہاراشٹر کی سرکار نے ،بالترتیب دھارواڑ اور ستارا میں  صنعتی نوڈ کے فروغ کے لیے زمین کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں نوڈس کے لیے تفصیلی ماسٹر پلاننگ اور ابتدائی انجینئرنگ کے کام کے لیے کنسلٹنٹ کا تقرر کیا جاچکا ہے۔
  2. حیدرآباد بنگلورو صنعتی راہداری (ایچ بی آئی سی): ایچ بی آئی سی کے تحت تیاری کے لیے آندھراپردیش میں اورواکال نوڈ کی شناخت کی گئی ہے۔ تفصیلی ماسٹر پلاننگ اور انجینئرنگ کے کام کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری کی جاچکی ہے۔ موقع محل کے سروے، تکنیکی جائزے اور زمین کی موافقت کے بارے میں تیاری، ابتدائی ماسٹرپلان کی تیاری وغیرہ کنسلٹنٹس کے ذریعے پوری کی جاچکی ہے۔

 

مذکورہ صنعتی راہداریاں  نکات کے مختلف مراحل میں ہیں۔ سی بی آئی سی میں تیار کی جانے والی ان تین نوڈس میں سے، دو نوٹس کے لیے آراضی دستیاب کی جاچکی ہے جو کرشنا پٹنم اور توماکورو کے نوڈس ہیں۔ انھیں 2026 تک مکمل کیا جانا ہے۔چوں کہ پروجیکٹ کی ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں، اس لیے دو دیگر کوریڈوروں/ نوڈس کے بارے میں وقت کی مدت کا تعین زمین کی دستیابی اور ضروری منظوری کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔

صنعتی راہداریوں کی فروغ سے متعلق مختص رقم ، جاری کردہ رقم اور خرچ ہوئی ہوئی رقم کی صورتحال درج ذیل ہے:

(روپئے کروڑ میں)

نمبر شمار

صنعتی راہداری کا نام

نوڈ/ پروجیکٹ

ریاست

پروجیکٹ کے نفاذ کا فنڈ (پی آئی ایف)

خرچ شدہ پروجیکٹ ترقیاتی فنڈ (پی ڈی ایف)*

مختص کردہ فنڈ (سی سی ای ا ے اپرول کے مطابق)

این آئی سی ڈی آئی ٹی کو ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے جاری کردہ فنڈ (ایکویٹی)

ریاستی سرکار کے زیر  انتظام، این ا ٓئی سی ڈی آئی ٹی کے ذریعے ایس پی وی کو منتقل کی گئی رقم

1

چنئی بنگلورو صنعتی راہداری (سی بی آئی سی)

کرشناپٹنم

آندھراپردیش

ایکویٹی: 621 کروڑ

قرضہ: 459 کروڑ

533.86

522.10

9.43

پونیری

تملناڈو

اب تک منظوری نہیں

2.50

2.50

0.51

تماکورو

کرناٹک

ایکویٹی: 608 کروڑ

قرضہ: 608 کروڑ433

586.74

586.74

7.86

2

حیدرآباد بنگلورو صنعتی راہداری (ایچ بی آئی سی)

اورواکال

آندھراپردیش

ابھی تک منظوری نہیں

0.00

0.00

0.38

3

بنگلورو ممبئی صنعتی راہداری (بی ایم آئی سی)

دھارواڑ

کرناٹک

ابھی تک منظوری نہیں

0.00

0.00

4.22

ستارا

مہاراشٹر

ابھی تک منظوری نہیں

0.00

0.00

*این آئی سی ڈی آئی ٹی کو  صنعتی راہداری پروجیکٹ کے لیے پی ڈی ایف جاری کئے جاتے ہیں اور  مختلف پروجیکٹوں کے لیے پروجیکٹ ترقیاتی جاری سرگرمیوں کی بنیاد پر اس رقم کو خرچ کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.2839

(ش ح - اع - ر ا) 

 


(Release ID: 1807362) Visitor Counter : 146


Read this release in: English