آئی ایف ایس سی اتھارٹی
آئی ایف ایس سی اے نے ،1- اسپرنٹ21 کے تحت ہیکاتھون ’’اسپرنٹ 03:انشیورٹیک‘‘ کے فاتحین کا اعلان کیا
Posted On:
17 MAR 2022 8:34PM by PIB Delhi
بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز کی اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے)نے، جی آئی ایف ٹی- آئی ایف ایس سی میں ایک عالمی درجے کے فن ٹیک ہب کو معاونت فراہم کرنے کی اپنی کوشش میں ، ان فینیٹی فورم 2021 (https://www.infinityforum.in/) کے حصے کے طور پر عالمی فن ٹیک ہیکاتھون 1-اسپرنٹ 21، کا آغاز کیا تھا۔ ان فنیٹی فورم آئی ایف ایس سی اے کا فلیگ شپ مالیاتی ٹیکنالوجی کی تقریب ہے، جو پالیسی، کاروبار اور ٹیکنالوجی میں دنیا کے سرکردہ ذہنوں کو فن ٹیک کے شعبے میں سب سے بہتر آئیڈیاز کو دریافت کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے متحد کرتا ہے اور ان آئیڈیاز کو عالمی حل اور مواقع میں تیار کرتا ہے۔
عالمی ہیکاتھون1-اسپرنٹ 21 کے بینر کے تحت ’’اسپرنٹ 03: انشیور ٹیک‘‘ کا آغاز بیمہ کے شعبے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ کیا گیا تھا اور اس کی میزبانی آئی ایف ایس سی اے اور جی آئی ایف ٹی سٹی نے فکی کے تعاون سے کی تھی۔ ہیکاتھون میں آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ، میکس لائف، آئی کرییٹ، انڈیا انشیور-ٹیک ایسوسی ایشن اور انویسٹ ا نڈیا شامل تھے۔یہ ہیکاتھون دنیا بھر کے تمام اہل فٹ ٹیکس کے لیے کھلا ہوا تھا اور اسے مالیاتی شعبے کے ریگولیٹر کی حمایت حاصل تھی۔
|
کمپنی کا نام
|
مسئلہ بیان کا اطلاق برائے:
|
I
|
یو ایم بی او آئی ڈی ٹیک پرائیوٹ لمیٹڈ (رسک کوری انشیور ٹیک)
|
ادخال میں اضافہ، بہتر انڈر رائٹنگ، زندگی/ صحت کی مصنوعات کے دعوؤں کے انتظامیہ کے لیے ٹیکنالوجیوں کی فروغ
|
Ii
|
لیو ویل ایشیا (سنگاپور)
|
عالمی صحت انشورینس کور کے لیے ڈیجیٹل اختراع
|
Iii
|
جی او کیوii ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
عالمی صحت انشورینس کور کے لیے ڈیجیٹل اختراع
|
Iv
|
آن شیورٹی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
ادخال میں اضافہ، بہتر انڈر رائٹنگ، زندگی/ صحت کی مصنوعات کے دعوؤں کے انتظامیہ کے لیے ٹیکنالوجیوں کی فروغ
|
v
|
زیجن سیک اے بی (سوئیڈن)
|
ادخال میں اضافہ، بہتر انڈر رائٹنگ، زندگی/ صحت کی مصنوعات کے دعوؤں کے انتظامیہ کے لیے ٹیکنالوجیوں کی فروغ
|
Vi
|
زیجنزی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
ادخال میں اضافہ، بہتر انڈر رائٹنگ، زندگی/ صحت کی مصنوعات کے دعوؤں کے انتظامیہ کے لیے ٹیکنالوجیوں کی فروغ
|
تجزیہ اور تشخیص کے متعدد ادوارکے بعد ، مندرجہ ذیل 6 (چھ) درخواست دہندگان (4 ملکی اور 2 بیرون ملک کے) کو انشیور ٹیک ہیکاتھون کا فاتح قرار دیا جاتا ہے اور ان کی درجہ بندی کے لحاظ سے رکھا گیا ہے:
ہیکاتھون کے ان فاتحین کو قابل اطلاق ریگولیٹری / اختراعی سینڈ باکس میں براہ راست داخلے کی اجازت ہوگی۔ انھیں ریگولیٹری کی رہنمائی اور ہینڈہولنگ حاصل ہوگی۔ متعلقہ سینڈ باکس سے کامیاب اخراج کے بعد انھیں جی آئی ایف ٹی – آئی ایف ایس سی میں کاروبار قائم کرنے موقع ملے گا۔
*****
U.No.2813
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1807170)
Visitor Counter : 168