امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین امور کے محکمے نے ’صارفین کا بااختیار بنانے کا ہفتہ‘اور آزادی کا امرت مہوتسو منایا


41 دیہی آؤٹ ریچ پروگرام بی آئی ایس  کے شاخوں کے دفاتر کے ذریعے گاؤں میں منعقد کئے گئے

دیہی افراد کو صارفین حقوق کے بارے میں بیدار کیا گیا

Posted On: 17 MAR 2022 7:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:17؍مارچ2022:

صارفین امور کا محکمہ 14 مارچ 2022ء سے ترقی پذیر ہندوستان کے 75سال اور آزادی کا امرت مہوتسوکے حصے کی شکل میں اپنے لوگوں ، ثقافت اور حصولیابیوں کی قابل فخر تاریخ کا جشن منانے کےلئے ’صارفین کو بااختیار بنانے کا ہفتہ‘منارہا ہے۔

 

 

 

 

اس آئیکونک ہفتے کی تقریبات کے تحت بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے مختلف محکموں کے ذریعے 7عدد پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ بی آئی ایس کی تمام شاخوں کے دفاتر نے اس باوقار ہفتے کے آغاز کو نشان زد کرنے کےلئے 14مارچ 2022ء کو 41ویلیج آؤٹ ریچ پروگرام بھی منعقد کئے ہیں۔اس مقصد کے لئے ہر شاخ کے دفتر نے ایک نوڈل آفیسر نامزد کیا ہے اور اس پروگرام کو چلانے کےلئے اپنے اختیاراتی علاقے کے تحت ایک گاؤں کی شناخت بھی کی ہے۔

 

 

 

اس کے علاوہ یہ باور کرایا جاتا ہے کہ تمام شاخوں کے دفاتر نے آؤٹ ریچ پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا، جس میں گاؤں کے شرکاء کو ان کے صارف حقوق ، صارفین تحفظ قانون ، قومی صارف ہیلپ لائن، گمراہ کن اشتہارات ، مصنوعات کی پیکیجنگ اور لیبلنگ ضرورتوں وغیرہ کے بارے میں باخبر کیا گیا ۔شرکاء کو حال مارکنگ منصوبہ، آئی ایس آئی مارک، لازمی تصدیق نامے وغیرہ سمیت بی آئی ایس منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 2803)


(Release ID: 1807058) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil