وزارتِ تعلیم

طلبا کے لئے اضافی کلاسزاور مواقع

Posted On: 16 MAR 2022 6:33PM by PIB Delhi

تعلیم کو آئین کی اختیاری فہرست میں رکھا گیا ہے اور اسکولوں کی اکثریت  متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کی حکومتوں کے  دائریہ اختیار میں  آتی ہے۔پوری دنیا میں  طلبا کو نوول کووڈ -19 (کورونا ) وائرس  سے تحفظ کے لئے احتیاطی اقدامات  کے طورپر اسکول بند کردئے گئے تھے۔ اس سے پری اسکول  سے لے کر گریڈ بارہ تک طلبا کی تعلیم میں خلل پڑا ۔ وبا کے دوران تعلیم کی وزارت نے  کووڈ-19 وبا کے مختلف  پہلوؤں  کے جائزے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  کئی بار صلاح ومشورہ کیا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بات چیت کے بعد  تعلیم تک  مختلف طریقوں سے رسائی  کو یقینی بنانے کے لئے  ایک کثیر جہتی طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ یوڈی آئی ایس ای  پلس رپورٹ  20-2019  کی بنیاد پر  22فیصد  اسکولوں نے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔ حکومت نے کووڈ-19  وبا کے درمیان   تعلیم کی فراہمی کے لئے مختلف اقدامات  کئے ہیں۔ان میں ڈجیٹل تعلیم  کے مختلف  طریقوں   پرگیاتا  گائڈ لائنس  بشمول  آن لائن  موڈ   ،جس کا انحصار  انٹر نیٹ  کی دستیابی  پرزیادہ ہے،  جزوی آن لائن موڈ جو ڈجیٹل  ٹکنالوجی کے ملے جُلے  طریقہ کار  کا استعمال کرتا ہے اور  دیگر  آف لائن سرگرمیاں  ،  جزوی  اور آف  لائن موڈ   جو  کہ تعلیم  کے  انسٹرکشن   کے  اہم  ذریعہ کے طورپر ٹیلی ویژن اور ریڈیو   کا استعمال کرتا ہے۔ان رہنما خطوط تک مندرجہ ذیل   لنک کے ذریعہ رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/pragyata-guidelines_0.pdf

  ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈجیٹل طریقے سے تعلیم کے لئے ضروری   ڈجیٹل رسائی  کے ساتھ  تمام  طلبا کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہرمقام پر صورتحال کی بنیاد پر کارروائی کریں۔ ہر زمرے کے بچوں اور اساتذہ  کو آن لائن  تعلیم کا فائدہ پہنچانے کی غرض سے لرننگ  ان ہانس منٹ  گائڈ لائنس  جاری کی گئی ہیں۔ان گائڈ لائنس  تک مندرجہ ذیل  لنک سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:

 

https://www.mhrd.gov.in/sites/upload_filehs/mhrd/files/Learning_Enhancement_0.pdf

 

لاک ڈاؤن کےدوران  اور اس کے بعد گیپ   اور / یا  طلبا میں  تعلیم کے  نقصان سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے مدنظر  نیشنل کاؤنسل آف ایجوکیشن    ریسرچ اینڈ ٹریننگ   ( این سی ای آر ٹی ) نے  ‘‘ ایک متبادل   تعلیمی کلینڈر  ،  جو کہ ایک سے بارہ  گریڈ س کے لئے ہفتہ وار  منصوبہ ہے ، وضع کیا ہے۔یہ نصاب میں  عنوانات / تھیم سے متعلق  دلچسپ سرگرمیوں  اور چیلنجوں   پر  مشتمل  ہے۔یہ  تعلیم  کے نتیجوں کے ساتھ  عنوانات  / موضوعات  کا خاکہ پیش کرتا ہے اور  مختلف طریقوں سے طلبا  کی لرننگ  میں پیش رفت  کے جائزے کے لئے اساتذہ / والدین  کو سہولت فراہم کرتا ہے۔این سی ای آر ٹی نے   بچوں کے لئے   برج کورس  بھی وضع کیا ہے بشمول  بہت سی سرگرمیوں کے  ، جو کہ  پہلی سے آٹھویں جماعت تک  سیکھنے کے عمل میں  خلا کوپُرکرنے کے لئے  مدد گار ہیں اور ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے  بھی درخواست کی گئی ہے کہ  ہرگریڈ کے لئے  ابتدائی  ایک یا دو ماہ کے لئے   کلاس روم میں  اسکول  ریڈینس  موڈیول  / برج کورس  تیار کریں  اور نافذ کریں ۔ جب اسکول  کھلیں تو برج کورس   مکمل ہونے کے بعد ہی  گریڈ  سے متعلق   نصاب کو  پڑھایا جائے ،  تاکہ طلبا  تبدیل شدہ   اسکولی ماحول   میں  خود کو ڈھال سکیں  اور وہ  تناؤ محسوس نہ کریں   یا چھوٹ نہ جائیں،  خاص طورسے وہ  طلبا ، جنہیں  تعلیم کے  متبادل وسیلے تک رسائی  حاصل نہیں ہوئی ۔ مزید برآں  پہلی جماعت کے طلبا کے لئے  ودیا پرویش   شروع کیا گیا ہے۔ یہ ایک  پلے  پریپئر یشن   تین ماہ کا پروگرام ہے ،جو  پلے اسکولوں  کے  توسط سے اسکول کے لئے  طلبا کو تیار کرتا ہے۔اس اسکیم کا مقصد  ملک کے دوردراز کے حصوں تک  پلے اسکولز  کے تصور   کو پھیلانا ہے۔اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی طالبعلم   تعلیم سے محروم نہ  رہے۔

یہ  معلومات   آج وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ  ان پورنا دیوی  نے راجیہ سبھا میں ایک  تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*************

 

 

ش ح۔ق ت ۔رم

U-2781

 



(Release ID: 1806903) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Manipuri