وزارت دفاع
ڈی جی این سی سی ،لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے شمال مشرق میں این سی سی کی تربیت سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا
Posted On:
16 MAR 2022 7:48PM by PIB Delhi
نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی این سی سی) لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے 16 مارچ 2022 کو دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم سے لیس نوجوانوں کی تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے اگر تلہ ،تریپورہ کا دورہ کیا ۔میجر جنرل بھاسکر کلیتا اور گروپ کمانڈروں کے ذریعہ انہیں اس شمال مشرقی خطہ کی تمام ریاستوں کے کیڈٹوں کے ذریعہ انجام دی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
ڈی جی این سی سی نے تریپورہ حکومت کے وزیر تعلیم جناب رتن لال ناتھ اور ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اور کئی امور پر گفتگو کی جن میں این سی سی کے لئے وقف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ،سرحدی علاقوں کا توسیعی منصوبہ ،کالجوں میں اختیاری موضوع کے طور پر این سی سی کی شروعات اور تریپورہ ریاست میں این سی سی کی سرگرمیوں کو مجموعی طور پر فروغ دینے کی ضرورت جیسے موضوعات شامل تھے۔این سی سی کے پاس اس ریاست کے8 ضلعوں کے 95 اسکولوں اور کالجوں میں تقریباً 6000 کیڈٹ ہیں جن میں تقریباً 2500 گرلس کیڈٹ ہیں ۔
ڈی جی این سی سی نے یہاں کی اکائیوں کی کوششوں کی تعریف کی اور تریپورہ میں این سی سی یونٹ کے قابل کیڈٹوں ،تربیت فراہم کرنے والوں اور شہری ملازمین کو انعامات سے نوازا۔
*******************
ش ح ۔ق ت ۔ م ش
U.N. 2775
(Release ID: 1806854)
Visitor Counter : 136