کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معقول قیمت پر دواؤں کی دستیابی

Posted On: 16 MAR 2022 7:40PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیرجناب مان سکھ منڈاویا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی)  ڈرگس (پرائس کنٹرول) آرڈر، 2013 کی دفعات کے مطابق طے شدہ ادویات کی قیمتوں کی حد مقرر کرتی ہے۔ اس کے ذریعہ شروع کی گئی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت(ایم آر پی)  کو طے کرسکتا  ہے ، لیکن اس طرح کے فارمولیشنز کی ایم آرپی  میں سالانہ 10% سے زیادہ اضافہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ این پی پی اے نے 886 طے شدہ فارمولیشنز اور 4 شیڈولڈ میڈیکل ڈیوائسز کی قیمتیں مقرر کی ہیں اور 1,817 نئی ادویات کی ریٹیل قیمتیں مقرر کی ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے عوامی مفاد میں ڈی پی سی او، 2013 کے پیرا 19 کے تحت آرتھوپیڈک گھٹنے کے امپلانٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی ہے۔ مزید برآں، "تجارتی مارجن ریشنلائزیشن" اپروچ کے تحت،این پی پی اے نے 42 منتخب اینٹی کینسر دوائیوں کی غیر طے شدہ فارمولیشنوں کا تجارتی مارجن طے کیا ہے اور حال ہی میں کووڈ- 19 وبائی امراض کے دوران، آکسیجن کنسنٹریٹرز، پلس آکسی میٹر، بلڈ پریشر مانیٹرنگ مشین نیبولائزر، ڈیجیٹل تھرمامیٹر اور گلوکوومیٹر کی قیمتوں کو ریگولیٹ کیا ہے۔

معیاری جنرک ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرانے کے مقصد کے ساتھ، حکومت کی طرف سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) شروع کی گئی ہے جس میں شہریوں کو سستی قیمتوں پر معیاری جنرک ادویات فراہم کرنے کے لیے وقف آؤٹ لیٹس کھولے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت، 28.02.2022 تک، ملک بھر میں تقریباً 8,689 پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندر(پی ایم بی جے کیز) کھولے گئے ہیں، جس میں ملک کے تمام اضلاع شامل ہیں۔جن اوشدھی ادویات برانڈڈ ادویات کی بازاری قیمتوں سے 50-90% تک سستی ہیں۔ موجودہ مالی سال کے دوران (28.02.2022 تک) 814.21 کروڑ روپے کی کل فروخت حاصل کی گئی ہے ، جس کی وجہ سےشہریوں کے لیے تقریباً 4800کروڑکروپے کی بچت ہوئی ہے۔

فارماسیوٹیکل سیکٹر میں خود انحصاری حاصل کرنے، عالمی چیمپئن بننے اور ملک کے مقام کو ‘‘دنیا کی فارمیسی’’ کے طور پر برقرار رکھنے کے لیےحکومت نے دو پروڈکشن سے مربوط ترغیب  (پی ایل آئی) اسکیمیں شروع کی ہیں۔ اہم کلیدی ابتدائی مواد (کے ایس ایمز) / ڈرگ انٹرمیڈیٹس (ڈی آئز)/ ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء (اے پی آئز) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیےپی ایل آئی اسکیم کا آغاز کیا گیا، جس کا کل تخمینہ جاتی مالیاتی خرچ 6,940 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم کے تحت 49 درخواست دہندگان کو پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔ دوسری پی ایل آئی اسکیم برائے فارماسیوٹیکلز کا کل مالی تخمینہ جاتی خرچ15,000 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم کے تحت 55 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مزید برآں، محکمہ نے بلک ڈرگ پارکس کے فروغ کے لیے ایک اسکیم شروع کی ہے جس پر کل  3,000 کروڑروپے کا خرچ ہے، جس میں 3 بلک ڈرگ پارکس میں مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی تخلیق کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

*************

 

ش ح- ا ک ج  ا

U. No:2773


(Release ID: 1806844) Visitor Counter : 162


Read this release in: English