خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آنگن واڑی کارکنوں کے لئے اعزازیہ
प्रविष्टि तिथि:
16 MAR 2022 4:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16/مارچ 2022 ۔ حکومت کو آنگن واڑی کارکنوں / یونینوں وغیرہ کے اعزازیہ میں اضافہ کے لئے مطالبات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ وقتا فوقتا بھارت سرکار آنگن واڑی کارکنوں / اے ڈبلیو ڈبلیو اور آنگن واڑی ہیلپروں (اے ڈبلیو ایچ) کے اعزازیہ پر نظر ثانی کرتی ہے اور یکم اکتوبر 2018 کو حکومت نے اے ڈبلیو ڈبلیو / اے ڈبلیو ایچ کے اعزازیہ میں اضافہ کیا تھا۔ اے ڈبلیو ایچ کو ماہانہ 250 روپئے اور اے ڈبلیو ڈبلیو کو ماہانہ 500 روپئے کارکردگی سے مربوط مراعات (انسینٹیو) کی جاتی ہیں۔ بھارت سرکار کے ذریعے دیے جانے والے اعزازیہ اور دیگر انسینٹیو کے علاوہ متعلقہ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی ان کارکنوں کو مالی انسینٹیو دیتے ہیں۔
آنگن واڑی خدمات مرکزی حکومت کے زیر اہتمام چلائی جانے والی اسکیم ہے، جس کا نفاذ درج ذیل مقاصد کے لئے ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے کرتی ہیں:
- زیرو سے 6 سال کے بچوں کی تغذیاتی اور صحت صورت حال کو بہتر بنانا۔
- بچے کی درست نفسیاتی، جسمانی اور سماجی ترقی کی بنیاد رکھنا۔
- شرح اموات، موبیڈیٹی، سوئے تغذیہ اور اسکول چھوڑ دینے کے واقعات میں کمی لانا۔
- بچوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے متعدد محکموں کے مابین پالیسی اور نفاذ سے متعلق مؤثر تال میل قائم کرنا۔ اور
- ماؤوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا تاکہ وہ درست غذا اور صحت تعلیم کے توسط سے بچوں کی صحت اور غذائی ضرورتوں کی معمول کے مطابق دیکھ بھال کرسکیں۔
آنگن واڑی خدمات کے تحت، ملک بھر میں آنگن واڑی مراکز کے پلیٹ فارم کے توسط سے صفر سے 6 سال کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں جیسے اہل مستفیدین کو چھ طرح کی خدمات دستیاب کرائی جاتی ہیں، جن میں: (i) سپلیمنٹری نیوٹریشن، (ii) پری اسکول نان فارمل ایجوکیشن، (iii) نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ ایجوکیشن، (iv) ٹیکہ کاری، (v) صحت کی جانچ، اور (vi) ریفرل خدمات شامل ہیں۔ تین خدمات یعنی ٹیکہ کاری، صحت کی جانچ اور ریفرل خدمات کا تعلق صحت سے ہے اور اس کی دستیابی این آر ایچ ایم اور پبلک ہیلتھ انفرااسٹرکچر کے ذریعے کی جاتی ہے۔
مجموعی طور پر 30 جون 2021 تک 1389110 آنگن واڑی مراکز کام کررہے ہیں۔ سی ڈی پی او، سپروائزر، آنگن واڑی کارکنوں اور آنگن واڑی معاونین کی تعداد سے متعلق تفصیلات ضمیمہ I میں دی گئی ہیں۔
فی الحال، اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ کو دیا جانے والا اعزازیہ حسب ذیل ہے:
- مرکزی اے ڈبلیو سی میں تعینات اے ڈبلیو ڈبلیو : 4500 روپئے فی ماہ
- چھوٹے اے ڈبلیو سی میں تعینات اے ڈبلیو ڈبلیو : 3500 روپئے فی ماہ، اور
- اے ڈبلیو ایچ: 2250 فی ماہ
ضمیمہ - I
جناب نریش بنسل کے ذریعے پوچھے گئے سوال کے مطابق آنگن واڑی کارکنوں کا اعزازیہ
(30 جون 2021 کے مطابق)
|
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
سی ڈی پی او
|
سپروائزر
|
اے ڈبلیو ڈبلیو
|
اے ڈبلیو ایچ
|
|
1
|
آندھراپردیش
|
257
|
1385
|
54011
|
45051
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
98
|
249
|
6225
|
6225
|
|
3
|
آسام
|
146
|
2026
|
61014
|
55255
|
|
4
|
بہار
|
407
|
2181
|
112048
|
103141
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
144
|
1376
|
44356
|
42696
|
|
6
|
گوا
|
11
|
43
|
1154
|
1141
|
|
7
|
گجرات
|
225
|
1703
|
51660
|
48589
|
|
8
|
ہریانہ
|
97
|
767
|
24610
|
23469
|
|
9
|
ہماچل پردیش
|
66
|
635
|
18667
|
17933
|
|
10
|
جھارکھنڈ
|
85
|
766
|
37820
|
34323
|
|
11
|
کرناٹک
|
163
|
1972
|
64417
|
59961
|
|
12
|
کیرالہ
|
244
|
1039
|
33115
|
32986
|
|
13
|
مدھیہ پردیش
|
444
|
3140
|
95571
|
82015
|
|
14
|
مہاراشٹر
|
285
|
2731
|
104537
|
84289
|
|
15
|
منی پور
|
43
|
335
|
11318
|
9792
|
|
16
|
میگھالیہ
|
38
|
185
|
5894
|
4627
|
|
17
|
میزورم
|
27
|
90
|
2244
|
2244
|
|
18
|
ناگالینڈ
|
60
|
159
|
3980
|
3980
|
|
19
|
اوڈیشہ
|
328
|
2428
|
71474
|
61380
|
|
20
|
پنجاب
|
111
|
692
|
26001
|
22683
|
|
21
|
راجستھان
|
165
|
1475
|
59228
|
52983
|
|
22
|
سکم
|
13
|
52
|
1284
|
1280
|
|
23
|
تمل ناڈو
|
279
|
1125
|
47264
|
41960
|
|
24
|
تلنگانہ
|
149
|
802
|
34016
|
28438
|
|
25
|
تری پورہ
|
32
|
234
|
9911
|
9911
|
|
26
|
اترپردیش
|
370
|
2826
|
163863
|
139756
|
|
27
|
اتراکھنڈ
|
58
|
435
|
19511
|
14286
|
|
28
|
مغربی بنگال*
|
295
|
1291
|
107231
|
101563
|
|
29
|
جزائر انڈمان و نیکوبار
|
3
|
27
|
720
|
689
|
|
30
|
چنڈی گڑھ
|
3
|
12
|
439
|
446
|
|
31
|
دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو
|
3
|
6
|
405
|
337
|
|
32
|
دہلی
|
37
|
363
|
10397
|
10740
|
|
33
|
جموں و کشمیر
|
102
|
1025
|
27511
|
27601
|
|
34
|
لداخ
|
5
|
39
|
1122
|
1111
|
|
35
|
لکشدیپ
|
0
|
2
|
74
|
85
|
|
36
|
پڈوچیری
|
5
|
0
|
843
|
841
|
| |
کل
|
4798
|
33616
|
1313935
|
1173807
|
* اکتیس مارچ 2021 تک دستیاب ڈیٹا
یہ اطلاع خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ژوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.2741
(रिलीज़ आईडी: 1806744)
आगंतुक पटल : 184