خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نربھیا فنڈ

Posted On: 16 MAR 2022 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16؍مارچ2022:

نربھیا فنڈ کے تحت 6212.85کروڑ روپے (مالی سال 22-2021ء میں خاتون و اطفال ترقی کی وزارت کو مختص 500کروڑ روپے سمیت)کے اختصاص میں سے 4340.25کروڑ روپے متعلقہ وزارت ؍محکموں کے ذریعے جاری کئے جاچکے ہیں اور 3069.97کرو ڑ روپے کی رقم کو استعمال کئے جانے کی اطلاع ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ درحقیقت زیادہ فنڈ کا استعمال کیا گیا ہو، لیکن متعلقہ ریاست؍نفاذ والی ایجنسیوں کے ذریعے عام مالیاتی قوانین (جی ایف آر)کے التزامات کے مطابق ضروری استعمال کرنے کا سرٹیفکیٹ(یو سی)اور اخراجات کی تفصیل(ایس او ای)جمع نہیں کئے گئے ہیں۔ریاستوں؍نفاذ والی ایجنسیوں سے یوسی اور ایس او ای جمع کرنے کےلئے مستقل طور سے کہا جاتاہے۔

نربھیا فنڈ کے تحت نافذ کئے جارہے پروجیکٹ؍اسکیمیں نفاذ کے مختلف مرحلوں میں ہے۔نربھیا فنڈ کے ڈھانچے کے تحت تشکیل شدہ افسران کی بااختیار کمیٹی (ای سی)متعلقہ وزارتوں ؍محکموں ؍نفاذ والی ایجنسیوں (آئی اے)کے ساتھ وقت وقت پرمنظور شدہ پروجیکٹوں پر عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔اس کے علاوہ متعلقہ وزارتیں؍محکمے ؍نفاذ والی ایجنسیاں بھی اپنی سطح پر متعلقہ پروجیکٹوں ؍منصوبوں پر عمل آوری  کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں خاتون و اطفال کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2751)



(Release ID: 1806737) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Bengali