اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ کی پالیسی
Posted On:
16 MAR 2022 3:33PM by PIB Delhi
اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کو گزٹ آف انڈیا میں 7 نومبر 2019 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ یہ پالیسی ہندوستان میں مختلف ذرائع سے تیار کردہ فیرس اسکریپ کی سائنسی پروسیسنگ اور ری سائیکلنگ کے لئے میٹل اسکریپنگ مراکز کے قیام کو آسان بنانے اور فروغ دینے کا ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ پالیسی فریم ورک آلودگی پر قابو پانے اور صحت کے خطرات کو روکنے کے لئے منظم، محفوظ اور ماحولیاتی لحاظ سے درست طریقے سے چیزیں جمع کرنے، ختم کرنے اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سرگرمیوں کے رُخ پر معیاری رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔
اسٹیل کی ری سائیکلنگ اور اسکریپنگ کے شعبے میں سرگرم رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ کارگاہوں کی تعداد کتنی ہے اس کی تفصیلات ریاست وار اور سال بہ سال حساب سے حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔ اسکریپنگ مراکز ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منظور شدہ ہیں۔
حکومت ہند نے ماحول اور انسانی صحت پر منفی اثر ڈالے بغیر ماحول کے لحاظ سے محفوظ طریقے سے خطرناک اور دیگر کچروں کو محفوظ طور سے جمع کرنے، ٹریٹمنٹ کرنے اور ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کے لئے خطرناک اور دیگر نوعیت کی گندگیوں کے (انتظام اور عبوری نقل و حرکت) سے متعلق 2016 کے ضابطوں کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے وہیکل اسکریپنگ پالیسی تیار کی ہے۔جس میں ماحولیاتی نظام کی تخلیق کے حق میں مراعات/ ترغیبات کا نظم شامل ہے۔ اس کا مقصد پرانی، ناکارہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ختم کرنا۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے پروسیسرڈ فیرس سکریپ کی درجہ بندی کا ضابطہ آئی ایس- 2549:1994 تیار کیا ہے جو اسکریپ کی درجہ بندی کے لئے ہے۔
یہ اطلاع اسٹیل کے مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No:2728
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1806735)
Visitor Counter : 162